ETV Bharat / state

لالو پرساد یادو غریب عوام کی آواز: سرفراز عالم

راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے آج 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر آر جے ڈی کے تمام کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا بھی کی۔

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:18 PM IST

لالو پرساد یادو بے زبانوں کی آواز
لالو پرساد یادو بے زبانوں کی آواز

بھارتی سیاست کے چانکیہ مانے جانے والے راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے آج 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر آر جے ڈی کے تمام کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا بھی کی ۔

آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'لالو یادو اس ملک میں غریب، مظلوم، اور بے زبانوں کی آواز ہیں۔ انہوں نے کبھی اپنے اصول سے سمجھوتہ نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ آج فرقہ پرست طاقتوں کی آنکھوں میں لالو جی چبھتے ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی، سازش کے تحت انہیں جیل سے نکلنے نہیں دینا چاہتی ہے۔'

لالو پرساد یادو بے زبانوں کی آواز : سرفراز عالم۔ویڈیو

لالو یادو وہ شخصیت ہیں جو اپنے آپ میں ایک فکر ہیں، آج بھلے ہی وہ جیل کے اندر ہوں مگر ان کے بتائے اصولوں کو کارکنان آج بھی سامنے رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں.

سرفراز عالم نے کہا کہ 'آنے والے اسمبلی انتخاب میں لالو جی کی قیادت میں ہی پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی. ان کے ہی نقش قدم پر ہمارے حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو بھی آگے بڑھ رہے ہیں اور سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لے ان کے حق و حقوق کی آواز بلند کر رہے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.