ETV Bharat / state

Lalu Prasad Yadav on Modi govt 'مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو مجروح کیا' - چین کی دراندازی

لالو یادو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فوجیوں کی ہلاکت، منی پور میں تشدد، چین کی دراندازی، دہلی میں پہلوانوں کا احتجاج، بے روزگاری سے نوجوان پریشان اور گجرات سے 40 ہزار خواتین غائب ہیں اس کے باوجود بھی وزیر اعظم خاموش اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 8, 2023, 10:05 AM IST

Updated : May 8, 2023, 12:03 PM IST

پٹنہ: راشتریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے منی پور تشدد کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر میں بہادر فوجیوں کی شہادت اور ملک میں چین کی دراندازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آر جے ڈی سپریمو اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو نے ٹویٹ کیا کہ منی پور جل رہا ہے۔ ہمارے بہادر سپاہی جموں و کشمیر میں شہادتیں دے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الیکشن کی مہم میں مصروف ہیں۔ طنز کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ میڈیا کے بنائے ہوئے ان لوگوں نے جمہوریت، ہم آہنگی، انتخابی سیاست اور اپنے عہدے کے وقار کو مکمل طور پر تار تار کر دیا ہے۔

لالو یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جموں و کشمیر میں ہمارے بہادر سپاہی شہید ہوئے، منی پور جل رہا ہے، چین ہمارے ملک میں داخل ہو رہا ہے، طلبا، نوجوان، ملازمین، تاجر، کھلاڑی تکلیف میں ہیں، گجرات سے 5 سال میں 40 ہزار خواتین غائب ہوئیں، لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ملک بدامنی کا شکار ہے، میڈیا کے بنائے ہوئے ان لوگوں نے جمہوریت، ہم آہنگی، انتخابی سیاست اور عہدے کے وقار کو تار تار کردیا ہے۔

بتا دیں کہ منی پور کے دارالحکومت امپھال میں قبائلیوں نے 3 مئی کو یکجہتی مارچ نکالا تھا۔ اس کے بعد سے ریاست میں بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا۔ حالات ایسے بن گئے کہ فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔ ماحول بدستور کشیدہ ہے اور اب تک 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جموں میں حالیہ شدت پسندانہ حملے میں فوج کے کئی جوان ہلاک ہوئے ہیں، جس کے لیے لالو یادو نے مرکزی حکومت کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ اس سے قبل جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے بھی منی پور تشدد کو لے کر مرکزی حکومت کی لاپرواہی پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :Lalu Prasad Yadav On BJP ہمیں آئین اور اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے، لالو پرساد

Last Updated : May 8, 2023, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.