ETV Bharat / state

بہار کے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کی مسلم خواتین کیا کہتی ہیں؟

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 10:25 AM IST

Updated : Nov 1, 2020, 2:21 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سبھی پارٹیاں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں اور اس دوران ریاست کے مسلم ووٹرز کو لبھانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔

image
image

بہار کے ضلع کشن گنج کے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں مسلم طبقہ کے لوگ خاصی تعداد میں آباد ہیں اور ان کا تناسب 17 فیصد ہے۔

اس حلقہ میں ایک چھوٹی سی دکان چلانے والی مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں ایک امن و سکون قائم کرنے والی حکومت چاہتی ہیں جبکہ سلمیٰ بانو نامی ایک خاتون نے بتایا کہ فی الحال یہاں تعلیم کافی معنی رکھتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہاں خواتین کا تحفظ اور ترقی بھی بے حد ضروری ہے۔

ثانیہ نامی ایک طالبہ نے چراغ پاسوان کو بہتر رہنما قرار دیا ہے اس تعلق سے انھوں نے کہا ہے کہ 'تیجسوی ایک نوجوان رہنما ہیں اور بہار کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ان کے آنے سے تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے'۔

ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ چراغ پاسوان کا 'بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ کا نعرہ اچھا ہے'۔

ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کی چند مسلم خواتین نے کا کہنا ہے کہ ایل جے پی صدر چراغ پاسوان ایک بہتر سیاسی رہنما ہیں اور وہ ایل جے پی کے امیدوار کلیم الدین کو اس حلقہ سے فتحیاب کرائیں گی۔

اس حلقے کی سروری نامی خاتون نے یہ بتایا کہ ' نتیش کمار نے بچپن کی شادی کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور لڑکیوں کی تعلیم کی سمت میں بھی کافی بہتر کام کیا ہے'۔

نجمہ خاتون نامی ایک طالبہ نے کہا کہ نتیش کمار این ڈی اے کا حصہ ہیں اور اس پارٹی نے تین طلاق ختم کرنے کا فیصلہ کرکے ایک بہت اچھا کام کیا ہے۔

ٹھاکر گنج کی اکثر خواتین، خواتین کے تحفظ جیسے حساس معاملے کو ہی سب سے اہم مانتی ہیں، حالانکہ دوران انتخاب اس معاملے پر کسی نے بھی نہ کوئی بات کہی ہے اور نہ ہی کوئی سوال اٹھایا ہے۔

اس حلقہ میں یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ جب چار فیصد والے کُرمی اور چھ فیصد والے کشواہا حکومت کے لیے اپنی دعویداری کرسکتے ہیں تو پھر 17 فیصد والے مسلمان کیوں نہیں؟

واضح رہے کہ بہار میں کل 38 سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم طبقہ کی آبادی تقریباً 20 فیصد ہے جبکہ ریاست کی دیگر 60 سیٹوں پر مسلم ووٹ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مسلم اکثریت والا سیمانچل خطہ کے چار اضلاع کی 50 سیٹوں پر ایم آئی ایم نے اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.