ETV Bharat / state

Khalasi Dies in Gaya: گیا میں جانور لے کر جارہے معاون ڈرائیور رضوان کی موت، قتل کا الزام - گیا میں خلاصی رضوان کی موت

گیا میں جانور لیکر جارہی گاڑی کے معاون ڈرائیور 'خلاصی' کی موت ہوگئی ہے۔ پہلے دعوی کیا گیا کہ اسی کنٹینر گاڑی کی زد میں آکر خلاصی کی موت ہوئی ہے، لیکن کنٹینر کے ڈرائیور نے تھانہ میں تحریری درخواست دے کر خلاصی کو قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ Khalasi Dies In Gaya

گیا میں جانور لے کر جارہے معاون ڈرائیور رضوان کی موت، ڈرائیور کا قتل کا دعویٰ

author img

By

Published : May 27, 2022, 8:27 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں جمعہ کو مفصل تھانہ علاقہ کے باراڈیہہ گاؤں کے نزدیک کنٹینر کے معاون ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے پہلی نظر میں پولیس اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کنٹینر گاڑی سے دب کر خلاصی کی موت ہوئی ہے، جب کہ کنٹینر گاڑی کے ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ اس کے خلاصی کی موت مار پیٹ کرنے سے ہوئی ہے۔ اسے ایک اسکارپیو سوار لوگوں نے بے رحمی سے پیٹا ہے۔ Khalasi Dies In Gaya

خلاصی کی شناخت رضوان خان ساکن حمزہ پور تھانہ شیرگھاٹی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا تھا کہ کنٹینر نے اسے کچل دیا کیونکہ ڈرائیور بھی کنٹینر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، لیکن جمعہ کی شام کو کنٹینر ڈرائیور نصیرخان نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانہ میں تحریری درخواست دی ہے۔ ڈرائیور نصیرخان نے کہا کہ وہ مویشیوں کو کنٹینر میں بھبھوا ضلع کے کلیان پور سے لاد کر نالندہ ضلع کے گریاک لے جارہا تھا تبھی شیرگھاٹی سے دو اسکارپیو گاڑی نے ان کا تعاقب کیا۔

گیا کے مفصل تھانہ علاقہ کے رسلپور ریلوے گمٹی کے پاس پہنچتے ہی اسکارپیو گاڑی والوں نے اسے روکنے کی کوشش کی جسکے بعد انہوں نے گاڑی کو گمٹی سے پہلے گندھار روڈ میں گاڑی کو لیکر جانے لگے تبھی خلاصی کو اتار کر ان لوگوں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

ڈرائیور کے مطابق وہ کسی طرح اپنی گاڑی کو چھوڑ کر جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب رہا، جس سے اس کی جان بچ گئی ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں تھانہ انچارج پنکج کمار نے فون پر بتایا کہ پہلے تو لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرادیا گیا ہے۔ اب آگے کی کارروائی ہوگی۔ جانچ کی جارہی ہے کہ موت کس طرح ہوئی ہے، حالانکہ پہلی نظر میں موت حادثہ ہی ہے تاہم شکایت قتل کی موصول ہوئی ہے تو سنجیدگی سے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈرائیور کی قدرتی موت نہیں ہوئی بلکہ اسے قتل کیا گیا‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.