گیا: ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علماء کرام اور طلباء سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ Karbala Conference in Gaya Bihar کانفرنس کے دوران طلباء کے درمیان اسلامی کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات سے واقعہ کربلا سمیت دیگر دینی سوالات پوچھے گئے۔ کوئز مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
انصاری مہا پنچایت کے کنوینر وسیم نیر انصاری نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ Quiz Programme in Gaya Bihar انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشرے میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جبکہ طلبہ کو دینی تعلیم اور اسلامی تاریخ و ثقافت سے روشناس کرانا ہماری ملی ذمہ داری ہے۔
انصاری نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر و انجینئر بنانے کے لیے جی توڑ کوششیں کرتے ہیں جبکہ بچوں کو دینی تعلیمات فراہم پر زیادہ توجہ مرکوز نہیں کی جاتی۔ انہوں نے والدین سمیت طلبہ کو دینی علوم حاصل کرنے پر زور دیا وہیں اس طرح کے کوئز مقابلوں کے انعقاد پر بھی منتظمین کی ستائش کی۔ دریں اثناء، کوئز مقابلہ میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انہوں نے نقد انعامات سے نوازا۔
مزید پڑھیں: Islamic Quiz Competition in Gulbarga: گلبرگہ میں اسلامک کوئز مقابلے کا انعقاد
واضح رہے کہ اوبرا میں نوجوان کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کی بارہویں تاریخ کو ہر برس شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ اس موقع پر اسلامی کوئز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔