کنہیا کمار آج پارٹی کی تنظیمی کانفرنس میں شرکت کے لئے کھگڑیا آئے ، کھگڈیا پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کی کمیوں اور کوتا ہیوں کی نشاندھی کی ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے لوگوں کو شہری ترمیمی قانون کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یہ ایک مہلک اور انتہائی لاپرواہ قانون ہے جو عام لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے شہریوں کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے
کنیہ کمار نے ای ٹی وی بھارٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابی نتائج سے یہ بات سمجھ لینی چایئے کہ اب عوام سمجھ چکی ہے کے ان کے اصل مدعے کون سے ہیں عوام نے ایسی اکثریت دی ہے کہ بی جی پی ہریانہ اور مہاراشٹرا جیسی ہیرا پھیری حکومت بنانے کی کوشش بھی نہیں کرسکتی ہے۔ سی اے اے کے خلاف پورے ملک میں جو شدید احتجاج ہورہا ہے ہندوستانی حکومت کیوں نہیں سمجھ رہی ہے کہ ہندوستان کے عوام نے اس قانون کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ ہندوستان کے لوگ اس قانون کو قبول نہیں کرتے ہیں۔