ETV Bharat / state

کیمور: نوجوان کی لاش برآمد - گیہؤواں موضع

کیمور میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔ نوجوان کے گھر والے پورے معاملہ کو مشکوک بتا رہے ہیں۔ پولیس نے کاغذی کارروائی کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا صدر ہسپتال بھیج دیا۔

Kemor: The body of a young man was found hanging from a tree
کیمور: درخت سے لٹکتی نوجوان کی لاش برآمد
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 4:05 PM IST

بہار کے ضلع کیمور میں مشکوک حالت میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ملی ہے۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

کیمور: درخت سے لٹکتی نوجوان کی لاش برآمد

تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے یا کسی نے قتل کرکے لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔

کنبہ کے لوگ بھی پورے معاملہ کو مشکوک بتا رہے ہیں۔ درخت پر لاش لٹکنے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے کاغذی کاروائی کر کے لاش کو بھبھوا صدر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے چاند علاقہ میں رونما ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھبھوا تھانہ علاقہ کے سیوؤں موضع رہائشی وکاس کمار جو چاند علاقہ کے گیہؤواں گاؤں میں اپنے ننیہال میں رہا کرتا تھا۔ اچانک اس کی لاش گیہؤواں موضع کے لوگوں نے درخت سے لٹکتے دیکھا۔ اس کی اطلاع لوگوں نے کنبہ کو دی۔

اس متعلق متوفی کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا دن بھر صحیح سلامت تھا۔ اچانک کیا بات ہوئی کہ اس کی لاش پیڑ سے لٹکتی پائی گئی۔ انہوں نے موت کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا موت کیسے ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.