پوری دنیا کورونا وبا سے متاثر ہے جس کی وجہ سے حکومتیں اپنی اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ اس وبا سے کیسے بچا جا سکے۔ تو وہیں بہار کے ضلع کیمور میں تعینات ایس پی دلنواز احمد نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکاروں کے درمیان ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کر رہے ہیں۔ جس سے ڈیوٹی کے دوران لوگوں کو کورونا سے بچایا جا سکے۔
ضلع میں کوئی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے پائے اس کے لیے ایس پی خود علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ وہیں علاقے میں مزید سیکیورٹی تعینات کر دیے گئے ہیں، جس سے سختی سے لاک ڈاؤن نافذ ہو سکے۔ یہی نہیں پولیس اہلکار ضروت مند لوگوں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی ایس پی دلنواز احمد علاقوں میں جا کر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کورونا حوالے سے لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں۔
ایس پی کی اس مہم پر پولیس کے جوان بھی کافی متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایس پی دلنواز احمد علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصویریں کھینچوا کران کی حوصلہ افضائی کر رہے ہیں۔