ETV Bharat / state

کیمور: چوبیس گھنٹہ کے اندر اغوا بچہ برآمد

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 9:30 PM IST

بچے کے والد پنڈت ہیں اور اغوا کار ان کے پاس گرہ پرویش کے لیے مہورت کی تاریخ لینے آیا تھا۔ اغوا کے بعد ملزمین نے پہلے 8 لاکھ اور پھر 58 لاکھ روپے مانگے، جس کے بعد بچے کے والد اشوک پنڈت نے رام گڑھ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

Kidnapped child recovered within 24 hours
کیمور: چوبیس گھنٹہ کے اندر اغوا بچہ برآمد

بہار کے ضلع کیمور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے کرن پور رہائشی 13 سالہ پریانشو کو اغوا ہونے کے چوبیس گھنٹہ کے اندر اترپردیش کے ضلع غازی پور سے برآمد کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کے رام گڑھ کے کرن پور گاؤں کے رہنے والے اشوک پنڈت کا 13 سالہ بیٹا پریانشو 13 جنوری کو اس وقت اغوا ہوا تھا جب اغوا کار پنڈت کے پاس گرہ پرویش یعنی گھر میں داخل ہونے کے لیے مہورت کی تاریخ لینے آیا تھا۔ اغوا کے بعد ملزمین نے پنڈت سے پہلے 8 لاکھ اور پھر 58 لاکھ روپے مانگے۔ جس کے بعد پریانشو کے والد اشوک پنڈت نے رام گڑھ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

ایف آئی آر کے بعد رام گڑھ پولیس نے انتہائی خفیہ طریقے سے اپنے مخبر کو چھوڑنے کے بعد پنڈت کے موباٸل پر مانگی گئی رقم کے بنا پر کاروائی شروع کردی۔ تبھی پولیس نے خفیہ اطلاع کے بنا پر مزید کاروائی کرتے ہوئے اترپردیش کے سرحدی ضلع غازی پور کے گاؤں میں چھاپہ مار کر اغوا بچہ کو صحیح سلامت برآمد کرلیا۔

اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ واردات میں شامل مزید دو ملزمین کی گرفتاری کے لیے پولس چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

بچے کے والد اشوک پانڈے نے بتایا کہ 13 جنوری کو کچھ لوگ دروازے پر آئے اور ان سے گھر میں گرہ پرویش کیے جانے کی تاریخ بتانے کو کہا۔ جب ہم نے کہا کہ ابھی کھروانس چل رہا ہے اور کھروانس کے بعد گرہ پرویش ہوگا۔ پھر ان لوگوں نے دکان بتانے کو کہا۔ میں نے چھوٹے بیٹے پریانشو کو دکان دکھانے کے لیے ساتھ بھیجا۔ جس کے بعد انہوں نے میرے بیٹے کو اغوا کرلیا۔ تب ان لوگوں نے مجھے میرے موبائل پر فون کیا پہلے 8 لاکھ اور بعد میں 58 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ بچہ کے گمشدہ ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے 24 گھنٹوں کے اندر اندر بچے کو بازیاب کرا لیا۔ یہ بچہ یوپی کے غازی پور کے ایک گاؤں سے برآمد ہوا ہے۔ ایک ملزم بھی پکڑا گیا ہے۔ اغوا کرنے والے مزید دو افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دونوں کے مجرمانہ ریکارڈ غازی پور پولیس سے طلب کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.