ریاست بہار میں ضلع کیمور کے بھگوانپور بلاک میں زیر تعمیر انجینیٸرنگ کالج کی عمارت میں دیگر اضلاع کے تقریباً 250 مزدور دہشت و خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہیں ہیں۔
حالانکہ ان مزدوروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے لیکن انہیں اپنی زندگی کے ساتھ اپنے خادان کے دیگرا افراد کی فکر ہے۔
واضح رہے کہ یہ مزدور روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ہیں۔
زیر تعمیر کالج کی عمارت میں مزدوروں کی خیریت دریافت کے لیے بھگوانپور کے بی ڈی او، تھانہ افسر اور سرکل افسر نے انہیں حسب ضرورت اناج اور اشیائے ضروریہ مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مزدوروں نے افسران سے گھر لوٹنے کا انتظام کرنے کی گزارش کی۔