ریاست بہار کے ضلع کیمور میں گذشتہ رات چاند پولیس کی کارروائی میں ساڑھے سات لاکھ روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ برطانیہ حکومت کے 140 چاندی کے سکے کے علاوہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے نقدی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
اس چھاپے ماری میں دونوں ٹھگ فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے رہنے والے ارمان شاہ اور بھرت کمار کی شکایت پر یہ چھاپے ماری کی گئی، جو چاندی کے سکے فروخت کرنے کی غرض سے آئے تھے۔'
انہوں نے دو چاندی کے سکے بھی بطور ثبوت دکھایا، اس کے بعد 20 ہزار روپے میں سکہ لینے پہنچے تو اس نے ڈھائی کلو کا پورا سکہ دینے کی بات 85 ہزار رپے میں طے کی۔
جب دونوں ٹھگ کے پاس سکہ لینے پہنچے تو ٹھگ 85 ہزار روپے چھین لیے، جس کے بعد دونوں نے مایوس کن حالت میں اس کی شکایت چاند تھانہ میں کی۔
فوری کارروائی کرتے ہئے تھانے دار سچن کمار نے کھراری گاٶں میں چھاپہ ماری کی تو وہاں سے ساڑھے سات لاکھ روپے کے جعلی نوٹ کے علاوہ 140 چاندی کے اصلی سکے جو برطانیہ حکومت کے وقت کے اور ایک لاکھ 20 ہزاز نقدی نوٹ برآمد ہوئے۔
ٹھگ کی پہچان ان کے گھر سے برآمد فوٹو سے کی گئی ہے، ایس پی نے بتایا کی دونوں ٹھگ برسوں سے اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر لوگوں کو چاندی کے سکے دکھا کر ٹھگی کے کام کو انجام دے رہے تھے، دونوں ٹھگ کی شناخت پنٹو گیری اور دسہیر دھوبی کے طور پر کی گئی ہے۔