ETV Bharat / state

کیمور: صدر اسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے کی خدمات شروع

کیمور کے بھبھوا صدر اسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے کی مفت خدمات شروع کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بھبھوا صدر اسپتال میں یہ سہولیات بالکل ہی مفت ہے۔ ڈیجیٹل ایکسرے مشین لگنے سے مریضوں کو اب بازاروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، یہیں مفت خدمات حاصل کیا جا سکتی ہیں۔

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 3:25 PM IST

کیمور :صدر اسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے کی خدمات شروع

ریاست بہار کے کیمور میں واقع بھبھوا صدر اسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔ باضابطہ طور پر آج سے ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے صدر اسپتال پہنچ کر ان سہولیات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صدر اسپتال کےسول سرجن ڈاکٹر ارون کمار تیواری اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند کمار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بھبھوا صدر اسپتال میں یہ سہولیات بالکل ہی مفت ہے۔ ڈیجیٹل ایکسرے مشین لگنے سے مریضوں کو اب بازاروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، یہیں مفت خدمات حاصل کیا جا سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کی بھبھوا کے بعد اب جلد ہی رامگڑھ میں بھی ایکسرے مشین لگایا جاسکے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کے اس مفت خدمات کا فاٸدہ اٹھاٸیں۔

بتا دیں کی کیمور میں ابتک کسی بھی سرکاری صحت مراکز میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی سہو لیات موجود نہیں تھی۔ بھبھوا صدر اسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین لگ جانے سے خاص کر ان مریضوں کو اسکا فاٸدہ ملے گا جو غربت کا شکار ہیں اور دلالوں کے چکر میں پڑ کر نجی پیتھولوجی کلنکوں کا سہارا لینا پڑتا تھا اور انہیں منھ مانگی رقم ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا۔

ڈیجیٹل ایکسرے مشین ایک نٸ ٹیکنالوجی ہے اور یہ جنرل ایکسرے مشین سے کافی بہتر ہوتی ہے۔ اس کی فلم بھی کافی صاف دکھائی پڑتی ہے۔اچھی بات یہ ہےکی مریض اپنی جانچ رپورٹ پین ڈراٸیو میں بھی لے سکتے ہیں اور دور دراز لوگوں کو فورا بھیج بھی سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.