ETV Bharat / state

Kachra Park in Gaya گیا میں کچروں سے بنا کچرا پارک لوگوں کیلئے توجہ کا مرکز

گیا کے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے شہر سے نکلنے والے کچرے سے خراب چیزوں کو نکال کر اس سے ایک پارک تیار کیا ہے۔ پارک کو 'کچرا پارک' کا نام دیا گیا جو ضلع کے باشندوں کے لیے آج توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کچرا پارک کارپوریشن کے کباڑخانہ وگیرج میں بنایا گیا ہے اس میں کچھ ایسی چیزیں سجائی گئی ہیں جو آنے والے برسوں میں نایاب ہونگی جس میں لینڈ لائن ٹیلی فون سیٹ بھی شامل ہےکچرا پارک تین برسوں کی مشقت ومحنت سے تیار ہوا ہے- A park made of garbage and unusable materials

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 12:36 PM IST

Updated : Nov 11, 2022, 2:28 PM IST

کچرا پارک
کچرا پارک

ہردن کسی نہ کسی شہر میں میونسپل کارپوریشن کا صفائی عملہ آپ کو صفائی کرتا ہوا نظر آجائے گا،لیکن ریاست بہار کے شہر گیا کے میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار، کچڑا اٹھانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے انہی کچرے اور کچروں میں شامل گھروں کے فضول اور ناقابل استعمال سامانوں سے پارک بنایا ہے،گیا میں ایک ایسا پارک ہے کہ جسے دیکھ کر آپ کہیں گے ' واہ کیا بات ہے ' اور آپکو صفائی عملہ پر فخر ہوگا ۔ A park made of garbage and unusable materials

کچرا پارک

دراصل گیا کے اسٹیشن روڈ پر واقع میونسپل کارپوریشن کا اسٹور ہے جس میں کباڑ اور شہر سے نکلنے والے کوڑے سے پارک بنایا گیا ہے، پارک بنانے کا کام سنہ 2019 سے شروع ہوا اور آہستہ آہستہ یہ پوری طرح سے بن کر مکمل ہوچکا ہے ، کارپوریشن کا اسٹور کیمپس قریب ایک بیگہ اراضی پر ہے اس میں ایک حصہ کباڑ سے بھرے ہونے کے ساتھ قریب تین کھٹھہ کی جگہ خالی تھی یہاں پر کچرے پھینکنے کے علاوہ صفائی عملہ صبح وشام حاجت سے فارغ ہوتا تھا ، چونکہ اس جگہ پر پہلے ٹوائلٹ کی کمی تھی تو یہاں کے اسٹاف کھلے میں ہی حاجت سے فارغ ہوتے تھے اس اسٹور میں گندگی، بدبو اور اسکی وجہ سے مچھر مکھیاں کیڑے مکوڑے اس قدر تھے کہ کارپوریشن کا عملہ بھی بغیر کسی کام کے وقت گزارنا پسند نہیں کرتا تھا تاہم کارپوریشن کے صفائی عملہ نے دوسروں کے گھروں کی صفائی کے ساتھ اپنی جگہ اور دفتر کی صفائی ستھرائی کا ذمہ اٹھایا اور اس کو پارک کی شکل دینے کی کوشش ہونے لگی ۔

شہر کے کچروں سے خراب سامانوں کو نکال کر کچرا پارک میں خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ سجاوٹ ایسی کہ دیکھنے والا بھی سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا خراب ہونے کے بعد کوڑے میں پھینکی جانے والی چیزوں کو اتنی بڑی شکل دی جا سکتی ہے؟ میونسپل کارپوریشن کے ایک ملازم راجیش کمار نے کہاکہ کچرے کو صحیح ٹھکانے لگانے کے لیے خاص اقدامات کیے ہیں۔ ماحولیات کو آلودگی سے بچانے اور یہاں خوبصورتی اور پرسکون ماحول رکھنے کے لیے ہم لوگوں نے پارک بنایا ہے ، چھوٹے وبڑے کچرے کو ری سائیکل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہیں خوبصورت شکل دی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ شہر میں باقاعدہ کچرا اٹھانے کا کام ہو رہا ہے۔ شہر سے نکلنے والے کچرے سے کھاد بھی بنائی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال گیا شہر پورے بہار میں صفائی سروے میں سرفہرست رہا۔ Kachra Park in Gaya

جبکہ دوسرے ملازم تیج نارائن نے بتایاکہ 'کچرا پارک' میں پانی کی بوتلوں، خالی موبل کین، گاڑیوں کے ٹائروں، کچرے کے ڈبوں سے پھولوں کا برتن بنا کر ایک شکل دی گئی ہے۔ پارک میں زیادہ تر پرکشش مقامات میں ٹائروں سے بنی دیوار گھڑیاں، پھینکے گئے چائے کے کپوں سے بنے کلاک ٹاورز،اس کے ساتھ کئی طرح کے بیکار کھلونوں سے پارک کو سجانے کا کام کیا گیا ہے۔ اس پارک میں ٹائر، ٹی وی، کیمرہ، گھڑی، رنگین پتھر، پھولوں کی شاخ، ٹرالی کا جھولا، برتن ٹیڈی بیئر، شو روم میں موم کا لگا مجسمہ وغیرہ استعمال کیا گیا ہے۔

واضح ہوکہ اسے بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن سے کوئی مالی تعاون حاصل نہیں ہے اس پارک کو ملازمین نے اپنی محنت سے انجام دیا ہے اس میں پھلدار درخت بھی لگائے گئے ہیں ہردن بغیر کسی روک ٹوک کے آفس وقت میں شہر کے باشندے پارک دیکھنے کو پہنچتے ہیں یہ بہار کا پہلا پارک ہے عام باشندوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھرکے آس پاس صاف ستھرا ماحول بنانے کے لیے اس طرح پھول ہودے سجائیں۔

مزید پڑھیں:Dengue Cases in Gaya گیا میں ڈینگو کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت الرٹ

Last Updated : Nov 11, 2022, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.