ETV Bharat / state

جے پی نڈا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ووٹ کی اپیل

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اسی ضمن میں جے پی نڈا نے رائے دہندگان سے کوڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

جے پی نڈا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ووٹ کی اپیل
جے پی نڈا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ووٹ کی اپیل
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 12:35 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بدھ کے روز رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے اس مہاپرو میں شامل ہوں۔

بہار قانون ساز اسمبلی کے تین مراحل میں ہونے والی ووٹنگ کے پہلے دور میں آج 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

جے پی نڈا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ووٹ کی اپیل
جے پی نڈا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ووٹ کی اپیل

نڈا نے ٹوئٹ کیا کہ 'بہار اسمبلی انتخابات کے لیے آج پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے اس لیے آپ کی رائے جمہوریت میں آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میری ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کووڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جمہوریت کے اس مہاپرو میں حصہ لیں، پہلے ووٹ، پھر ناشتہ''

وزیراعظم نے بہارکے ووٹرز سے کورونا کے انفیکشن سے ہوشیار رہنے کی درخواست کی ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھ کے روز پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے رائے دہندگان سے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متعلق ہدایات، ضابطوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'یاد رکھیں، پہلے ووٹ، پھر ناشتہ'۔

وہیں دوسری جانب بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے پیش نظر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاگٹھ بندھن کی حمایت میں ووٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

سابق صدر راہل گاندھی نے مہاگٹھ بندھن کی حمایت میں ووٹ کرنے کی درخواست کی ہے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز بہار اسمبلی کی 71 نشستوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں رائے دہندگان سے مہاگٹھ بندھن کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'آج بہار بدلے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.