آئس کریم کی دنیا میں مضبوط شناخت رکھنے والی کمپنیوں کی طرف سے جزوی طور پرمعذوروں کو روزگار دیاجائے گا ۔
چودہ اور وپندرہ فروری کوبے روزگاروں کے لئے میلہ لگے گا ۔
ریاست بہار کے شہر گیا میں محکمہ منصوبہ بندی نے چودہ وپندرہ فروری کو روزگار میلہ لگانے کافیصلہ کیا ہے۔
اس میں بے روزگار معذوروں کو پہلی ترجیح دی جائیگی ۔ اس میں کسی رقم کے معذوروں کو آئس کریم گاڑی دی جائیگی ۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہیں پہلی بار چار سے پانچ ہزارروپئے کا مفت آئسکریم اسٹاک بھی دیا جائے گا۔
وزیر محکمہ لیبر وجے کمار سنہا کے ہاتھوں روزگار میلہ میں دیاجائیگا ۔
شہر گیا میں واقع گیا کالج کے اسپورٹس کمپلیکس میں روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملک کی قریب تین درجن بڑی کمپنیاں شامل ہونگی جو سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیں گی اور نوجوانوں کاروزگار میں ہاتھوں ہاتھوں انتخاب کیاجائیگا ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرت جی رام نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے وژن بھارت کے تصور کے تحت اتھان یوجنا کے ذریعے ملک کی نجی کمپنیوں کے ذریعے بے روزگاروں کوروزگار فراہم کرایاجارہا ہے۔
اتھان منصوبہ کو زمین پر لانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔
محکمہ منصوبہ بندی کے اقدام پر کمپنی نے پہلے پچیس جزوی طور پر معذوروں کوروزگار دے گی جو خود ملازمت کرنے پر راضی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چودھ پندرہ فروری کوروزگار میلہ لگے گا جس کاافتتاح محکمہ کے وزیرکریں گے۔