ETV Bharat / state

جے ڈی یو آفس میں جشن کا ماحول - این ڈی اے کی حکومت

جے ڈی یو رہنما سمن کمار ملک نے دعوی کیا ہے کہ 'نتیش کمار کی سربراہی میں این ڈی اے کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔'

جے ڈی یو آفس میں جشن کا ماحول
جے ڈی یو آفس میں جشن کا ماحول
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 4:28 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ شروعاتی رجحان میں عطیم اتحاد کو این ٹی اے پر سبقت حاصل تھی لیکن اب این ڈی اے کو مکمل اکثریت والی حکومت ملنے کا امکان ہے۔

جے ڈی یو آفس میں کارکنان جشن منا رہے ہیں۔ ڈھول کے ساتھ پٹاخے بھی پھوڑے جا رہے ہیں۔

جے ڈی یو آفس میں جشن کا ماحول

جے ڈی یو رہنما سمن کمار ملک نے کہا کہ 'نتیش کمار نے جس طرح بہار کو اندھیروں سے باہر لایا ہے، ایسی صورتحال میں انہیں اکثریت حاصل ہونی ہی چاہئے۔ انہوں نے سڑکیں اور بجلی پر بہت اچھا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آر جے ڈی کے اقتدار میں جنگل راج تھا۔ اس وقت بہار میں جرائم بہت زیادہ ہوتے تھے۔ نتیش حکومت نے جرائم پر قابو پا لیا ہے۔'

انہوں نے دعوی کیا کہ نتیش کمار کی سربراہی میں این ڈی اے کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح سے ہی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے 55 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جہاں سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.