ETV Bharat / state

جے ڈی یو کا تربیتی کیمپ منعقد

بہار میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی پارٹیاں جگہ جگہ نشست منعقد کر رہی ہیں، اسی ضمن میں ارریہ کے کمیونٹی ہال میں جنتا دل یونائیٹڈ ارریہ اسمبلی حلقہ کے تمام بلاک و پنچایت سطح کے کارکنان کے ساتھ تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔

جے ڈی یو کا تربیتی کیمپ منعقد
جے ڈی یو کا تربیتی کیمپ منعقد
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:32 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں اسمبلی انتخابات کو لے کر غور و خوض کیا گیا اور ضلع میں پارٹی کی مضبوطی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بہار اسمبلی انتخابات کو لےکر جے ڈی یو کا تربیتی کیمپ منعقد

تربیتی کیمپ کا افتتاح جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان نکھل منڈل، ضلع انچارج اویناس کمار، سابق وزیر منظر عالم ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج اویناس کمار نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار کو جس ترقی کی اونچائی پر لے گئے ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ نتیش کمار نے کبھی بہار کی ترقی سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ آج بہار میں سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے، نل جل منصوبہ کے تحت صدور علاقوں میں پانی دیا جا رہا ہے، سات عزائم منصوبہ کے تحت غریبوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

جے ڈی یو کا تربیتی کیمپ منعقد
جے ڈی یو کا تربیتی کیمپ منعقد

ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ نتیش کمار کے کاموں کو جے ڈی یو کا ایک ایک کارکن عوام کے درمیان جا کر بتائے اور لوگوں کو بیدار کرے کہ دوسروں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ریاستی ترجمان نکھل منڈل نے کہا کہ اس بار کا اسمبلی انتخابات نتیش کمار کے کام کی بنیاد پر لڑا جائے گا۔ بہار میں جتنے کام ہوئے ہیں وہ جے ڈی یو حکومت اور سابقہ جنگل راج حکومت سے موازنہ کرکے عوام دیکھ لیں۔ کارکنان کو اس بات کی بھی تربیت دی جا رہی ہے کہ ہمیں مخالف پارٹی کے مسئلے کے بجائے اپنے کام کو آگے رکھیں۔ اس موقع پر ضلع پریشد کی سابق چیئرمین شگفتہ عظیم، سابق وزیر منظر عالم، ضلع صدر آشیش پٹیل، اسمبلی حلقہ کے انچارج پروین کمار منا، رضی احمد وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.