ETV Bharat / state

مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے جے ڈی یو تیار

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس مرتبہ مرکزی کابینہ کی توسیع میں جے ڈی یو شامل نہیں ہوگا ایسی کوئی بات کسی نے نہیں کہی ہے ۔ کابینہ میں اس بار جے ڈی یو کے کتنے لوگ شامل ہوں گے اس بارے میں بات چیت کر کے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ لیا جائے گا۔

مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے جے ڈی یو تیار
مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے جے ڈی یو تیار
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:08 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دوسری بار بنی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت میں ” علامتی حصہ داری “ دیئے جانے سے خفا ہوکر وزارت عہدہ ٹھکرانے والی بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) اس مرتبہ کابینہ میں شامل ہونے کو تیار ہے لیکن وزراء کی تعداد کے سلسلے میں ابھی بھی پینچ پھنسا ہوا ہے ۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس مرتبہ مرکزی کابینہ کی توسیع میں جے ڈی یو شامل نہیں ہوگا ایسی کوئی بات کسی نے نہیں کہی ہے ۔ کابینہ میں اس بار جے ڈی یو کے کتنے لوگ شامل ہوں گے اس بارے میں بات چیت کر کے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی کے قومی صدر آر سی پی سنگھ پارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں فیصلہ لیں گے۔

مسٹر کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہ اکہ وزراء کی تعداد طے کرنے سے متعلق کسی فارمولے کے بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ آپس میں بات چیت کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:نتیش کمار 12 جولائی سے ایک بار پھر لگائیں گے جنتا دربار

انہوں نے کہا کہ گذشتہ مرتبہ جو ہوا سو ہوا، اس وقت وہ جے ڈی یو کے صدر تھے ۔ وہ سب بات اب ختم ہو چکی ہے ۔ آج کے تناظر میں اب یہ کوئی خاص بات نہیں ہے جو وزیر اعظم چاہیں گے اسی کے مطابق سب ہوگا۔

غور طلب ہے کہ 30 مئی 2019 کو جب دوسری مرتبہ نریندر مودی نے وزیر اعظم اور ان کے کابینہ کے اراکین نے حلف لیا تھا ٹھیک اس سے قبل جے ڈی یو نے کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت جے ڈی یو کے قومی صدر کے عہدے کی بھی ذمہ داری سنبھال رہے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا تھا کہ بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی جانب سے مودی کابینہ میں علامتی حصہ داری کیلئے تجویز آئی تھی ، لیکن ان کی پارٹی کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ناراض مسٹر کمار نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اب آگے بھی ان کی پارٹی مرکزی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.