ETV Bharat / state

JDU Membership Drive Started جے ڈی یو کی رکنیت سازی مہم شروع - جے ڈی یو کی قومی کونسل کی میٹنگ

جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ کی صدارت میں آج پٹنہ میں پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں تین قراردادیں منظور کی گئیں۔JDU membership drive started

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 10:55 PM IST

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی صدارت میں آج پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں تین قراردادیں منظور کی گئیں۔ راجیہ سبھا کے رکن انیل پرساد ہیگڑے کو سال 2022-25 کے تنظیمی انتخابات کے لیے قومی انتخابی افسر بنایا گیا۔ میٹنگ میں ہی قومی صدر نے وزیر اعلیٰ کو اور وزیر اعلیٰ نے قومی صدر کو ابتدائی اور پھر ایکٹو ممبربناکر آج سے ہی ممبر سازی مہم شروع کر دی گئی۔JDU membership drive started

اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ اور قومی صدرنے کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے منی پور کے ریاستی صدر برین سنگھ، این ایس این لوتھا ناگالینڈ، روحی تاگنگ اروناچل، انوپ پٹیل اتر پردیش، جی ایم شاہ جموں کشمیر۔، مہیما پٹیل کرناٹک، سدھیر کولارا، کنکلا وینکٹ سبا آندھرا پردیش، نریش پڑتاپ رور ہریانہ، رابنس ٹی سنگما میگھالیہ، آر ارومگم پانڈچیری، مالویندر سنگھ ٹڈی پنجاب، نیویلی منی تمل ناڈو، امیتابھ دتہ مغربی بنگال، دیانند رائے دہلی، ایم پی کھیرو مہتو جھارکھنڈ، ماتا منی تیواری چھتیس گڑھ، لال جی بھائی پٹیل گجرات، دھرمیش سنگھ چوہان دادر نگر حویلی، امیش سنگھ کشواہا بہار، سورج جیسوال مدھیہ پردیش، ڈاکٹر صادق لکش دیپ اور چترنجن موہنتی، اڑیسہ، قومی عہدیداران، معزز وزراءاور ممبران پارلیمنٹ کو ابتدائی رکن بنایا گیا۔

جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے. چندر شیکھر راو (کے سی آر) نے حال ہی میں پٹنہ کا دورہ کیا اور وزیر اعلی نتیش کمار سے مودی حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے قومی سطح پر اپوزیشن اتحاد کی تشکیل کے طریقوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی حکومت کا تختہ الٹنے پر متفق ہیں۔

تیاگی نے کہا، 'کے سی آر غیر کانگریسی غیر بی جے پی متبادل بنانے کے حق میں ہیں لیکن وزیر اعلی کمار نے نریندر مودی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی وکالت کی۔" انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پر بات چیت یہ منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے اور آنے والے دنوں میں تصویر واضح ہو جائے گی۔

جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شری کمار نے ملک کی تمام پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کے بار بار مطالبات کے باوجود مرکز نے بہار کو خصوصی درجہ نہیں دیا۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات تک کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن، سال 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے لوک جن شکتی پارٹی-رام ولاس کے رہنما چراغ پاسوان کو ایک سازش کے تحت جے ڈی یو کو نقصان پہنچانے کے لیے خوب استعمال کیا، جس کی وجہ سے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کی سیٹیں کم ہوئیں۔

نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں بی جے پی لیڈر انہیں شرمندہ کرنے کے لئے بیان بازی کرتے رہے۔ سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں، بی جے پی بہار میں ایک اور ایکناتھ شندے کو جے ڈی یو کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کی تیاری کی ہدایت دی تھی لیکن بی جے پی اسے دیگر ریاستوں میں بھی نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بہار میں این آر سی نافذ کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے قانون بنانے کی ضرورت نہیں۔ بیداری پیدا کرنے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے سے ہی مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور بہار میں بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔

نتیش نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ 05 ستمبر کو نئی دہلی جائیں گے اور اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کریں گے تاکہ اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وہ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کے علاوہ دیگر قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کانگریس صدر سونیا گاندھی بیرون ملک ہیں اس لئے ان سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MLA Satish Das on Minority Issues عظیم اتحاد کی حکومت میں مسلمانوں کی حق تلفی نہیں ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.