ریاست بہار کے ضلع گیا ہیڈکوارٹر میں ریاست کے سابق وزیراعلی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر جیتن رام مانجھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج سینکروں کارکنان کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔
اس احتجاج میں جن ادھیکار پارٹی سمیت آرجے ڈی اور بائیں بازواتحاد کی پارٹیوں نے بھی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ان احتجاج میں شامل ہیں ۔
اس موقع سے ہم پارٹی کے ایم ایل سی سنتوش مانجھی ، اقلیتی سیل ہم کے قومی صدر توصیف الرحمن خان، ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹوٹو ، آرجے ڈی لیڈر محمد یاسر، قومی اتحاد مورچہ کے ضلع صدر حسن خان وغیرہ موجود ہیں۔
احتجاج میں شرکت کرنے والے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کہاکہ 'سی اے اے سے ملک کے اتحاد اور گنگا جمنی ثقافت اور آئین کو خطرہ پیداہوگیا ہے ،یہ حکومت ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی طرف بڑھ رہا ہیں تاہم ایسا ہوا تو یہ ملک کے لئے بڑا خطرہ ہے اور اس سے ہندوستان کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گا'۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر امریکہ کا ایجنٹ ہونے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم یہ نہیں کہ رہے ہیں کہ نریندرمودی ایجنٹ ہیں کیوں کہ امریکہ جانتا ہے کہ ہندوستان اور چین دنیا میں طاقتور ملک کے طورپرابھر رہا ہے جو اسے ہضم نہیں ہے ۔
امریکہ ہندوستان کی معیشت کونقصان پہچانے کے لئے کئی ایجنڈے پر ایک ساتھ کام کررہا ہیں اور اس طرح کے بل لاکر ملک کوتقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
وہیں ڈاکٹر توصیف الرحمن خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کے تشدد کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کرکے قصوروار پولیس والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا