ETV Bharat / state

کشن گنج: جنتا کرفیو کا زبردست اثر دکھا، بند رہے سبھی بازار - جنتا کرفیو کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا

کورونا وائرس کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر ملک بھر میں جنتا کرفیو کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا۔

جنتا کرفیو کا زبردست اثر دکھا، بند رہے سبھی بازار

author img

By

Published : Mar 23, 2020, 7:17 AM IST

ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں سبھی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے جنتا کرفیو کی حمایت کی اور عام عوام سے کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے کی درخواست بھی کی۔

دیکھیں ویڈیو

کشن گنج ہیڈ کوارٹر سمیت ٹھاکرگنج، دگھل بینک، بہادرگنج، کوچادھامن، سونتھا، بربٹہ، روٹا، بھوانی گنج وغیرہ بازاروں کی زیادہ تر دکانیں بند رہیں۔ کچھ جگہوں پر ایک دو دکانیں کھلی دکھی، لیکن بعد میں وہ بھی بند کر دی گئیں۔

نمائندہ نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا تو زیادہ تر علاقے بند ملے۔ ایک گاؤں سے دودھ لیکر گزر رہے سماجی کارکن احرار عالم سے بربٹہ مارکیٹ میں نمائندہ نے آج کے کرفیو کو لیکر کئی سوالات کئے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم سب کو مل کر اس بند کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ یہ سیاسی فائدہ کے لئے نہیں بلکہ انسانی فائدے کے لئے ہے۔ احرار عالم نے ان لوگوں کی بھی مخالفت کی جو آج کے دن دکان کھولی۔

بتا دیں کہ گزشتہ کل راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر بھولا یادو نے جنتا کرفیو کی مخالفت کرنے کی بات کہی تھی، لیکن آج ایک بھی آر جے ڈی لیڈر یا حمایتی سڑک پر نظر نہیں آئے۔

اس پر احرام عالم نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں زندگی بچانے کا ہے۔ زندگی رہے گی تو لیڈر رہیں گے، پارٹی رہےگی۔ ابھی کسی طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ صوبہ کو بچانے کے لئے تمام طرح کے اختلافات بھلا کر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ہدایات کو ماننے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.