ETV Bharat / state

Afaq Ahmed Slams Nitish Govt بہار کے طلبہ تعلیم کیلئے باہر جانے پر مجبور کیوں، آفاق احمد - نتیش حکومت کی کارکردگی پر تنقید

جن سوراج پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد نے نتیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے پر کیوں مجبور ہیں؟

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 1:39 PM IST

بہار کے طلبا تعلیم کے لیے باہر جانے پر کیوں مجبور ہیں: آفاق احمد

پٹنہ: بہار کے سارن گریجویٹ حلقہ سے جن سوراج پارٹی کے آفاق احمد نے ایم ایل سی انتخاب میں جیت درج کی ہے۔ وہیں نومنتخب ایم ایل سی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت اساتذہ کے جذبات کے ساتھ صرف کھلواڑ کر رہی ہے۔ ریاست بھر میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے۔ بہار میں تعلیمی انقلاب کی بات کرنے والے ذرا بتائیں کہ اگر بہار میں تعلیمی ترقی ہوئی ہے تو پھر آخر یہاں کے طلبا آج بھی باہر جاکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کیوں ہیں؟

آفاق احمد نے کہا کہ لالو رابڑی اور نتیش کمار کی حکومت کو جوڑا جائے تو تیس سال ہوتے ہیں۔ ان تیس برسوں میں اگر تعلیمی ترقی ہوئی ہوتی تو آج بھی بہار میں لاکھوں اساتذہ کی آسامی ہے لیکن حکومت انہیں پرُ کیوں نہیں کر رہی ہے۔ آج بھی گاؤں علاقوں کے لوگ بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، وہاں نہ کوئی اسکول ہے نہ ہسپتال۔ اگر اسکول ہے بھی تو محض کاغذ پر، زمین پر ایک اینٹ بھی نہیں دکھے گی۔ یہ اس وقت بہار کی سچائی ہے۔ وزیر اعلیٰ آس پاس کا گھیرا توڑ کر ان علاقوں کا دورہ کریں تو انہیں یہ سب نظر آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں آفاق احمد نے کہا کہ بہار میں اردو زبان کے ساتھ ناانصافی ہو ہی رہی ہے۔ آج لاکھوں اردو اساتذہ سڑکوں پر ہیں۔ اردو ٹی ای ٹی اساتذہ گذشتہ دس برسوں سے اپنے حق کی آواز اٹھا رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ پھر کیسے نتیش حکومت اردو سے محبت کا دعویٰ کرتی ہے جن کے اقتدار میں ہوتے ہوئے آج اردو والے پریشان ہیں۔ سرکاری اسکولوں سے اردو کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا۔ سالوں سے بہار کے نمائندہ اردو ادارے خالی ہیں لیکن اب تک اس پر کسی کی بحالی نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے اردو کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jan Swaraj Party بہار اسمبلی انتخابات میں جن سوراج پارٹی ہی عوام کے لیے واحد متبادل ہوگی، سچدا نند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.