اس اجرا کا امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی، ماسٹر محمد محسن، الحاج شمیم انور وغیرہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس تقریب میں مقامی رفقاء کے علاوہ شہر کے عمائدین، قائدین، دانشوران و صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں امیر حلقہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا نصب العین اقامت دین ہے جو کہ اصلاح پوری امت کا نصب العین ہے۔
اس نصب العین کے حصول کے لیے جماعت پورے ملک کے لیے ہر چار برس میں ایک پالیسی و پروگرام واضح کرتی ہے۔
جماعت اسلامی ہند حلقہ بہار کا میقاتی منصوبہ مرکزی پالیسی و پروگرام کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔ اور اس کو بناتے وقت حلقہ بہار کی مخصوص داخلی اور خارجی صورتحال کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بہار بنیادی طور پر مذہبی رواداری اور امن و امان کے لیے پوری دنیا میں معروف رہا ہے، یہاں سماجی قدریں اور انسانیت نوازی کی جڑیں کافی مضبوط رہی ہیں، بدقسمتی سے حالیہ دنوں پوری دنیا میں اور ملک عزیز کے دوسرے خطوں کی طرح اس خطے میں بھی یہ قدریں متاثر ہوئی ہیں اس لیے ہمیں دعوت دین اور بھارتی سماج سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر محمد محسن نے کہا کہ اس بار کی پالیسی میں دعوت دین اور بھارتی سماج کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے، اس سے قبل جماعت اسلامی ہند ارریہ کے مقامی امیر مولانا اسعد حسین فلاحی نے تقریب کا تعارف پیش کیا اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شہر کے معززین نے جماعت اسلامی کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور مزید مشوروں سے بھی نوازا۔
تقریب میں دارالقضاء امارات شرعیہ کے قاضی عتیق اللہ رحمانی ، جمعیت علما ہند کے صدر ڈاکٹر عابد حسین، قاری نیاز احمد قاسمی ،ماسٹر عفان ، جامع مسجد کے امام مولانا آفتاب مظاہری کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔