ETV Bharat / state

این آر سی کے تعلق سے گاؤں کی عوام کو بیدار کرنا ضروری: مجلس

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 8:46 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں منعقدہ ایک ریلی میں آل انڈیا اتحادالمسلمین کے ضلع صدر نے کہا کہ وہ گاؤں کے لوگوں کو بتائیں گے کہ شہریت ترمیمی قانون کیا ہے۔

گاؤں کی عوام کو بیدار کرنا بیحد ضروری
گاؤں کی عوام کو بیدار کرنا بیحد ضروری

ریاست بہار میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ ضلع کشن گنج میں ہر روز کئی جلوس نکلتے ہیں۔ نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ سرکردہ اشخاص بھی جلوس کے ذریعہ اپنے احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

گاؤں کی عوام کو بیدار کرنا بیحد ضروری

مجلس اتحاد المسلمین اس کے لئے پیش پیش ہے۔ کوچادھامن بلاک احاطہ میں منعقد احتجاجی مظاہرہ کے دوران پارٹی کے ضلع صدر اسحاق عالم نے کہا کہ ان کی پارٹی کشن گنج سے زمین تیار کر رہی ہے جو کشن گنج سے پٹنہ ہوتے ہوئے دہلی جائیگی۔

استحاق عالم سے جب پوچھا گیا کہ بڑے بڑے رہنما، سماجی کارکن احتجاج کے لئے دہلی کوچ کر رہے ہیں اور آپ لوگ اویسی صاحب کو کشن گنج بلاکر بھیڑ جمع کرا رہے ہیں کیا سیاست نہیں ہے اس پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ دراصل ہمارے علاقے کے لوگ آج بھی این آر سی اور این پی آر سے واقف نہیں ہیں، انہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ یہ چیزیں کیا ہوتی ہیں ایسے میں انہیں اور علاقے کے ہر فرد کو بیدار کرنے کے لئے اویسی صاحب کا پروگرام رکھا جا رہا ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے ضلائی صدر اسحاق عالم سے جب پوچھا گیا کہ شہریت ترمیمی قانون کا معاملہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ہر فرد کا ہے ایسے میں آپ پارٹی کے بینر تلے احتجاج کیوں کر رہے ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ ہم لوگ شروع سے اس مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ شہر میں مشترکہ طور پر بھی کئی احتجاج ہو‏‏‏‏‏‏ئے ہم لوگ سب میں شامل رہے۔ میں تو کہوں گا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بینر تلے احتجاج جاری رکھیں۔ جب تک معاملے کا حل نہیں نکلتا تب تک احتجاج جاری رہنا چاہئے۔

اس کے علاوہ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ لوگ نتیش کمار پر الزامات عائد کرتے ہیں لیکن اپنی سرکار سے (جنہیں آپ حمایت دیتے ہیں) یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ این آر سی پر وہ خاموش کیوں ہیں اس پر اسحاق عالم نے کہا کہ یقیناً ٹی آر ایس کو اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ اسحاق عالم سے جھارکھنڈ انتخاب میں مجلس کی کارکردگی سے متعلق سوال بھی پوچھے گئے لیکن انہوں اس پر کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔

Intro:Assalam u alekum
Script bhej chuka hoon
Visuals bhej rha hoon Body:Only Visuals Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.