ETV Bharat / state

'رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے' - ارریہ جامع مسجد

رمضان المبارک کا مہینہ جہاں اپنی دیگر خصوصیات کے ساتھ امت مسلمہ پر سایہ فگن ہے وہیں اس مہینے کی چند ایسی خصوصیات ہیں جو کسی دوسرے مہینے کو حاصل نہیں۔

it is month of patience, and the reward of patience is heaven
'رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے'
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 12:16 PM IST

اس مہینے میں کیا جانے والا ہر عمل اللہ کے نزدیک پسندیدہ اور محبوب ہے، انہیں میں سے ایک صبر ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے، اس مہینے میں روزہ دار اپنے نفس کو جتنا کنٹرول رکھے گا اتنا ہی وہ اپنے عمل کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک محبوب بنے گا۔

ارریہ جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا آفتاب عالم مظاہری نے رمضان کے فضائل پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

مولانا آفتاب عالم مظاہری

مولانا آفتاب عالم مظاہری نے کہا کہ چونکہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے جو اللہ کے حکم کے مطابق روزہ رکھتے ہیں اور دیگر عبادات میں مشغول ہوتے ہیں، نفسیاتی عمل میں ہے کہ بھوکہ پیاسا رہنے سے انسان کو غصہ زیادہ آتا ہے، اسی موقع کے لئے کہا گیا ہے کہ ایسے موقع پر انسان صبر کرے، اس مہینے میں آپسی اختلاف اور جھگڑے کی سخت ممانعت کی گئی ہے، پھر کوئی تم سے جھگڑا کرنے آئے تو اس وقت اپنے دل کو سمجھا لیں کہ تم روزہ سے ہو۔ فضول بات کر کے روزہ خراب نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو انسان اس مہینے کے ذریعے سے خود میں صبر کا مادہ پیدا کرلیا تو وہ آنے والی زندگی میں اس کے بہت سارے فوائد سے مستفیض ہوگا۔ رمضان المبارک دراصل ایک عمل گاہ ہے جس کے ذریعہ سے ہمیں سال کے گیارہ مہینے کس طرح اپنی زندگی گزارنی ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن ہے اس پر بھی صبر کرتے ہوئے عمل پیرا ہوں، اس لیے عوام کو رمضان کے تعلق سے میرا یہی پیغام ہے کہ اس مہینے کی قدر کریں اور موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے گھروں کے اندر ہی رہ کر عبادت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.