ETV Bharat / state

International Yoga Day عالمی یوگ کے موقع پر مرزا غالب کالج میں تقریب منعقد

اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں آج یوم یوگ کے موقع پر ' یوگا ' پروگرام منعقد ہوا، یوگ کے ساتھ اس کی اہمیت اور افادیت پر اساتذہ نے طلبا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

عالمی یوگ کے موقع پر مرزا غالب کالج میں تقریب منعقد

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 7:46 PM IST

گیا:ریاست بہار کے گیا کے مرزاغالب کالج میں عالمی یوگا ڈے پر نہ صرف یوگا کی مشقیں کی گئیں بلکہ یوگا کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔ اس پروگرام میں کالج کے پروفیسرز، ملازمین اور طلباء نے شرکت کیا۔ ایک گھنٹے سے زائد یوگا کی مختلف اقسام کی مشقیں کی گئیں اور یوگا کی اہمیت پر بات کی گئی۔

کالج کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ آج ہمارا طرز زندگی ایسا بن گیا ہے کہ یوگا ہماری صحت کو بہتر بنانے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے جس سے صرف یوگا کے ذریعے ہی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا دل کی بیماری سے بچاؤ، تناؤ میں کمی اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

دوسری جانب شعبہ سائیکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہمیں جسم میں موجود آکسیجن کی اہمیت کا علم ہوا تب یوگ کی اہمیت کا بھی احساس ہوا۔

یوگا خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور ہمارے جسم میں آکسیجن کی فراہمی ہوتی ہے انہوں نے اتفاق کیا کہ ہمیں زندگی میں یوگا کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ نکالنے کی ضرورت ہے۔ یوگا کے ذریعے گٹھیا اور معذوری جیسے امراض کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔آج کل ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اگر ہم باقاعدگی سے ورزش کریں تو ان خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Homeopathic Doctors ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھی عازمین حج کی خدمت میں مصروف

اس موقع پر ڈاکٹر فضل الرحمان نے کالج میں یوگا سرٹیفکیٹ پروگرام چلانے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ صحت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مسائل بھی حل ہو سکیں۔، احسان اللہ ظہیر، محمد کمال وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.