ETV Bharat / state

گیا:آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لیے مذہبی اجلاس منعقد - گیا میں مذہبی اجلاس منعقد

شہر گیا میں واقع گردوارہ میں 'انٹر فیتھ فورم' کی جانب سے مذہبی مذاکرات کا اہتمام کیا گیا۔ اس مذاکرات میں اسلام، بدھیسٹ، سناتن ، عیسائی، سکھ کے رہنماؤں اور سینئر اکیڈمک، انجنئیر اور وکلاء وغیرہ شامل ہوئے۔ مذہبی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر مذہب نے سچائی اور انسانیت کا درس دیا ہے۔

گیا:آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لیے مذہبی اجلاس منعقد

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 2:04 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کے گردوارہ میں مذہبی مذاکرات میں " مذہب" کے موضوع پر مذہبی رہنماؤں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹر فیتھ فورم کے سکریٹری عظمت حسین خان نے کہا کہ ہر مذہب کی بنیاد تین چیزوں پر ہے، اول عقیدہ ہے جس میں اختلاف ہے اور لوگ مختلف عقائد پر عمل کرتے ہیں، دوسرا رسم ورواج ہے اور اسکی بھی دوقسمیں ہیں ایک سماجی اور دوسرا مذہبی، اس میں مختلف اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن تیسرا کمپوننٹ جو اسکی فلاسفی ہے اور اسکی بنیاد دوچیزوں پر منحصر ہے، ایک انسانیت اور دوسری سچائی ہے. یہ دو باتیں ہر مذہب میں برابری کے ساتھ تسلیم کی جاتی ہیں اس میں کسی طرح کا اختلاف بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مذہب کی فلاسفی کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس پر عمل کر لیں تو انسانیت بچ جائیگی اور آپسی نفرت، جو مذہب کے نام پر پھیلائی جاتی ہے، اس کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔

گیا:آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لیے مذہبی اجلاس منعقد

جبکہ بودھ مذہب کی نمائندگی کرنے والے بودھ بھکشو پرگیہ دیپ نے کہا کہ ہوا، پانی اور قدرتی چیزیں ایک ہیں تو پھر آپسی انتشار کیوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی چیزیں بھی ہمیں بڑا سبق دیتی ہیں، مذہبی منافرت کا خاتمہ علم اور مذہب کی بنیادی چیزوں پر عمل کرکے ہی ہوگا۔ مہاتما بودھ نے انسانیت کو آگے رکھا ہے۔

جبکہ سناتن مذہب کی نمائندگی کر رہے آچاریہ نے کہا کہ سناتن مذہب نے انسانی خدمت کو بڑا درجہ دیا ہے۔ اس طرح کے مذاکرات ہونے چاہیے تاکہ لوگوں تک پیغام جائے اور ہم سب مذہبی جھگڑے کو ختم کرنے کی پہل کریں، کیونکہ سب کا خالق ایک ہے۔

واضح رہے کہ انٹر فیتھ فورم کی طرف سے ہربرس بودھ گیا میں یہ تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہوتی ہے اور اس میں بیرون ملک کے بھی اسپیکر آتے ہیں، تاہم اس مرتبہ کورونا وبا کا اثر اس پر بھی پڑا ہے۔ اس لیے اس بار چھوٹے پیمانے میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اسی لیے شہر کے چند افراد کو ہی اس میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تمیم الدین حنبل، انجینئر ادریس خان، سمیت کئی معزز شخصیات نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.