مشرقی چمپارن پارلیمانی حلقہ کے سابق امیدوار اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اکھلیش پرساد سنگھ کے لڑکے آکاش کمار سنگھ نے مرکزی کی مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا کورونا سے جنگ کی تیاری کررہا تھا تو ہمارے ملک کے وزیراعظم مودی اپنی پیٹھ تھپتھپارہے تھے۔ اس سرکار نے ملک کے اندر حالت یہ کردی ہے کہ گنگا کو صفائی کرانے کی جگہ لاشیں بہہ رہی ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اترپردیش کی یوگی سرکار اور بہار سرکار پر کورونا مریضوں کی تعداد کو کم کرکے دنیا کے سامنے پیش کررہی ہے۔
مریضوں کو آکسیجن دستیاب نہیں ہورہی ہے اور دواؤں کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔
معلوم ہوکہ سابق امیدوار آکاش کمار سنگھ کورونا سے جنگ جیت چکے ہیں۔