سول کورٹ میں منگل اور جمعہ کو مفت پرائمری خدمات فراہم کی جائے گی۔اس کا فائدہ یہاں کے وکلاء کے ساتھ موکلوں کو بھی ملے گا۔
اطلاعات کے مطابق سول کورٹ دربھنگہ میں گزشتہ دنوں سے وکلاء کا مطالبہ تھا کہ کورٹ کے احاطے میں طبی خدمات فراہم کروائی جائے۔
دربھنگہ بار ایسوسی ایشن کے صدر روی شنک پرساد نے کہا کہ پچھلے کئی عرصوں سے یہاں کے وکیلوں کا مطالبہ تھا ۔جس کی وجہ سے یہاں ہفتہ میں دو دن کے لیے ایک ڈاکٹر کو مقرر کیا گیا ہے۔اگر طبی خدمات لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو اس طبی سہولیات میں توسیع کی جائے گی۔
سول کورٹ میں موجود ڈاکٹر مینک بھوشن نے کہا کہ سول سرجن کے حکم سے وہ یہاں منگل اور جمعہ کو آتے ہیں۔اس طبی سہولیات میں وہ وکیلوں اور مقدمہ درج کرانے آئے مریضوں کو سردی زکام، کھانسی ، بلڈ پریشر کی فوری دوائی دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا