ETV Bharat / state

بی ٹیک کے طالب علم کا قتل - طالب علم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک

سیوان میں ایک انکم ٹیکس انسپکٹر نے بھوپال کے بی ٹیک کے ایک طالب علم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

income tax inspector beat a B.Tech student to death in Siwan
بی ٹیک کے طالب علم کا قتل
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:37 PM IST

ریاست بہار کے سیوان میں ایک انکم ٹیکس انسپکٹر نے رانچی سے تعلق رکھنے والے ایک بی ٹیک کے طالب علم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانچی سے تعلق رکھنے والا یہ بی ٹیک کا طالب علم اپنے دوست سے ملاقات کے لیے سیوان آیا تھا۔

یہ حادثہ مہادیوا او پی پولیس اسٹیشن کا ہے اور پولیس نے معاملے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے، بتایا جارہا کہ حادثے کے بعد سے ہی انکم ٹیکس انسپکٹر فرار ہے۔

دراصل ہلاک شدہ ہرشیت سنگھ رانچی سے تعلق رکھتا ہے اور وہ بھوپال میں بی ٹیک کا طالب علم تھا، ہرشیت اپنے دوست پریتم سے ملنے سیوان آیا تھا جہاں دوست کی آمد کی خوشی میں کمرے میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رات پارٹی کے دوران اس کے دوست کا روم میٹ انکم ٹیکس انسپکٹر پرسون پنکج سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد انکم ٹیکس انسپکٹر نے اپنے کچھ دوستوں کو بلایا اور اس کو اتنا زیادہ زدوکوب کیا کہ اسکی موت ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سییوان ایس ڈی پی او جتیندر پانڈے، ایس آئی ٹی ٹیم، نگر پولیس اسٹیشن، مفصل تھانے اور مہادیوا او پی پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.