ETV Bharat / state

Nitish Janata Durbar جنتادربار میں نتیش نے 51 لوگوں کے مسائل کو سنا ، افسران کو مناسب کاروائی کی دی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 10:57 PM IST

جنتا کے دربار میں وزیراعلی ‘کے پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ داخلہ، محکمہ ریونیوواصلاحات اراضی، محکمہ شراب بندی، ایکسائز اینڈ رجسٹریشن، سرویلنس ڈیپارٹمنٹ،کان کنی محکمہ، الیکشن محکمہ، کابینہ سیکریٹریٹ محکمہ اور پارلیمانی امور محکمہ سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔

افسران کو مناسب کاروائی کی دی ہدایت
افسران کو مناسب کاروائی کی دی ہدایت

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 4، دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ احاطہ میں منعقدہ ’جنتاکے دربار میں وزیر اعلی‘ پروگرام میں شرکت کی۔ ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ کے پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 51 لوگوں کے مسائل کوسنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

آج’جنتا کے دربار میں وزیراعلی ‘کے پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ داخلہ، محکمہ ریونیوواصلاحات اراضی، محکمہ شراب بندی، ایکسائز اینڈ رجسٹریشن، سرویلنس ڈیپارٹمنٹ،کان کنی محکمہ، الیکشن محکمہ، کابینہ سیکریٹریٹ محکمہ اور پارلیمانی امور محکمہ سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔

سوپول ضلع سے آئی ایک خاتون شکایت کنندہ نے وزیراعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹیچرشوہر نے مجھے اور بچے کو چھوڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے میں در درٹھوکریں کھا رہی ہوں۔ جبکہ سپول ضلع سے آئے ایک معمر شخص نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرلیا گیاہے۔ اسے آزاد کر ادیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

گوپال گنج ضلع سے آئے ایک شخص نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذاتی مکان میں رہنے والے کرایہ دار نے غیرمناسب حق کا دعویٰ کیا ہے اور تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سب کو متحد کرنا چاہتے ہیں ہمیں ذاتی طور پر کچھ نہیں چاہیے: نتیش

بھاگلپور ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دبنگوں کے ذریعہ مجھے زبردستی اپنی نجی زمین کو اپنے نام پر رجسٹری کرنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے بھاگلپور ضلع سے آئے ہوئے ایک اور بزرگ نے کہا کہ میری نجی زمین پر پڑوسیوں نے زبردستی مکان تعمیر کرایا ہے۔ شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.