بہار کے ضلع پورینہ کے دھمدہا تھانہ علاقہ کے وشن پور پنچائیت کے کوائیا گاؤں میں ایک دلخراش منظر اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ببیٹے نے سرعام اپنے والد پر گولی چلادی،جس کے بعد اس کی موت ہوگئی،اس انسانی سوز واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی ،پولیس موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا ہے۔ اور معاملہ کی تفتیش جاری ہے ۔اس واقعہ کے بعد مذکورہ علاقہ میں خوف سراسیمگی ما حول ہے ۔Son kills Father in Purnea, Mother Files Complaint
بتایاجارہا ہے کہ مرنے والے کی شناخت اروند منڈل کے طور پر کی گئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو اروند منڈل اپنے گھر سے بھوانی پور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس دوران بائیک پر سوار دو لوگوں نے انہیں روکا 6 گولیاں چلائیں۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کے بارے میں مقتول کی بیوی ساوتری دیوی نے بتایا کہ اس کے شوہر اروند منڈل کو اس کے بیٹے رنجیت منڈل نے قتل کیا۔ اس نے بتایا کہ ان کے شوہر کے پاس کل 12 ایکڑ زمین ہے جس میں سے ہم نے 5 کٹھہ زمین اپنی بیٹی کو دی تھی۔ رنجیت منڈل اکثر اس بات کو لے کر اپنے والد سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ بیٹی کو زمین دینے کے سبب اس نے اپنے باپ پر گولی چلادی۔
مزید پڑھیں:Lovers Commit Suicide: مظفرپور میں گرل فرینڈ کی موت کے بعد بوائے فرینڈ نے بھی کی خودکشی
مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ 8 روز قبل بھی رنجیت نے گاؤں میں ہی اپنے والد پر گولی چلائی تھی۔ جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ جس کے بعد دھماڈا پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی۔ مہلوک کی اہلیہ کے بیان پر بیٹے سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔