ETV Bharat / state

Eid-ul-Fitr 2022:پٹنہ میں لچھا اور سیوئی کی قیمت میں زبردست اضافہ - مہنگائی کے سبب لوگ پریشان

پٹنہ میں سیوئی اور لچھا کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 30 سے 40 روپے فی کلو زیادہ کے حساب سے بازاروں میں ہے، پٹنہ کے سبزی باغ میں لچھا دکاندار خریدار کے انتظار میں ہیں مگر زیادہ خریدار نہ ہونے سے دکاندار مایوس نظر آ رہے ہیں، دکاندار بلال بتاتے ہیں کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کئی اقسام کے لچھے یہاں موجود ہیں، گھی، ڈالڈا اور ریفائن کے لچھا کی مانگ زیادہ رہتی ہے۔ People Worried Because of Inflation

لچھا اور سیوئی
لچھا اور سیوئی
author img

By

Published : May 1, 2022, 8:54 AM IST

پٹنہ:رمضان المبارک اب سے چند ایام کا ہی مہمان رہ گیا ہے، ایسے میں عید کی خریداری کو لیکر بازاروں میں رونق ہے، حالانکہ گزشتہ دو سالوں میں کورونا کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن کا اثر اس بار بھی عید پر پڑا ہے جس وجہ سے عید کی مٹھاس تھوڑی کم ہوئی ہے، اس بار کورونا کی تمام پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں اس کے باوجود بازاروں میں وہ رونق ابھی تک نہیں آئی ہے جیسا کہ قبل کے تہواروں میں ہوتا تھا، اس کی وجہ مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوامی زندگی کو پوری طرح درہم برہم کر دیا ہے. عید کی سب سے خاص چیز لچھا اور سیوئی ہوتی ہیں وہ بھی مہنگائی کے سبب زیادہ فروخت نہیں ہو رہا ہے۔

People Worried Because of Inflation

لچھا اور سیوئی

پٹنہ میں سیوئی اور لچھا کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 30 سے 40 روپے فی کلو زیادہ کے حساب سے بازاروں میں ہے، پٹنہ کے سبزی باغ میں لچھا دکاندار خریدار کے انتظار میں ہیں مگر زیادہ خریدار نہ ہونے سے دکاندار مایوس نظر آ رہے ہیں، دکاندار بلال بتاتے ہیں کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کئی اقسام کے لچھے یہاں موجود ہیں، گھی، ڈالڈا اور ریفائن کے لچھا کی مانگ زیادہ رہتی ہے، گھی کا لچھا 540 روپے، ڈالڈا کا لچھا 250 روپے اور ریفائن کا 150 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، جبکہ گزشتہ سال کورونا کی پابندی کے بعد بھی لچھا کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں تھا، اس بار مہنگائی کی وجہ لوگ کم آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Sheer Chai Pink Tea: پٹنہ کا منفرد گلابی "شِیر چائے" روزہ داروں کے لیے توجہ کا مرکز

بازار میں خریداری کرنے آئے مقامی باشندہ یحییٰ فہیم نے کہا کہ عید سیوئی اور لچھا کا تہوار ہے، جس میں سبھی ایک دوسرے کا منھ میٹھا کرتے ہیں، مگر اس بار مہنگائی نے کمر توڑ دیا ہے، مگر مجبوری ہے، جتنا ہر سال لچھا کی خریداری کرتا تھا اس حساب سے اس بار نہیں کی ہے، دوسرے اضلاع سے خریداری کرنے آئے شاہنواز بدر نے بتایا کہ یہ مہنگائی ملک بھر میں ہے، اس مہنگائی کا سب سے زیادہ اثر غریبوں پر پڑا ہے، لچھا اور سیوئی عید کے پہچان ہے مگر مہنگائی نے اسے بھی عام لوگوں سے دور کر دیا ہے، لوگ بقدر ضرورت ہی اس کی خریداری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.