گیا: گیا پولیس نے آپریشن مسکان کے تحت آج اُن لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لادی جنکی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری ہو گئے تھے ، پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حال کے گزشتہ دنوں میں خصوصی مہم چلائی ہے جس میں چوری ہوئے یا گم شدہ موبائل فون کو برآمد کیا ہے ،اسکے ساتھ ہی پولیس نے ایک اور مہم شروع کی ہے جس میں چوری کی گئی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی عدالت سے قانونی کارروائی کرانے کے بعد موٹر سائیکل کے اصل مالکان کو اُنکی گاڑی دی جارہی ہے۔ایس ایس پی آشیش بھارتی نے آج اپنے دفتر میں بتایا کہ آپریشن مسکان کے تحت ایک مثبت مہم شروع کی گئی تھی ،جنوری ماہ سے اب تک کل 249 موبائل فون برآمد کیے گئے تھے اور اُن موبائل فونز کو انکے مالکان کو سپرد کردیا گیا ہے ،گزشتہ سولہ اگست سے 28 اگست تک 16 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں جسکی قیمت تین لاکھ روپے سے زیادہ ہے ، اس میں زیادہ تر مہنگے موبائل فون ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ موبائل فونز کے گم ہونے ،چوری ہونے کی شکایت درج ہونے پر اب فوری طور پر کاروائی ہو رہی ہے
یہ بھی پڑھیں:
برسوں قبل ہوئی چوری موٹر سائیکل برآمد
گیا پولیس نے آپریشن مسکان کے تحت چوری ہوئی گاڑیوں کی برآمدگی کی بھی کاروائی شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے آج 12 موٹرسائیکل اصل مالکان کو برآمد کرنے کے بعد عدالتی کاروائی مکمل کراکر سپرد کر دیا ہے۔ اس میں کئی ایسی موٹر سائیکلیں ہیں جو چار پانچ برس قبل ضلع کے مختلف تھانوں سے چوری ہوئی تھیں۔لیکن اب پولیس نے برآمد کے انہیں لوٹایا ہے ، ایس ایس پی نے بتایا کہ موٹر سائیکل برآمدگی کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ 12 موٹر سائیکلیں برآمد کر اور عدالتی کاروائی مکمل کرانے کے بعد سپرد کر دی گئی ہیں۔ جن افراد کی گاڑیاں چوری ہوئیں تھی آج جب پولیس نے ان کی گاڑیوں کی چابی سپرد کی تو وہ بھی خوش نظر آ ،ایس ایس پی نے بتایا کہ برآمد ہوئی بارہ موٹر سائیکلوں کی قیمت قریب بارہ لاکھ روپے ہے۔ وہیں موٹر سائیکل ملنے کے بعد نیو کریم گنج کے رہنے والے محمد پرویز عالم نے بتایا کہ گھر کے نیچے سے اُنکی گاڑی گزشتہ برس چوری ہوگئی تھی ، سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج ہوا تھا ، گاڑی سات آٹھ مہینے کے بعد رام پور تھانہ حلقہ سے برآمد ہوئی ہے ،آج اُنکی گاڑی ساری کاروائی کے بعد دے دی گئی ہے ، اُنہیں گاڑی ملنے کی اُمید نہیں تھی لیکن پولیس کی کارروائی سے ملنے کے بعد پولیس پر بھروسہ بڑھ گیا ہے۔
پولیس کی برآمدگی ٹیم تشکیل
گیا ایس ایس پی نے کہا کہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کی کاروائی جاری رہے گی اور اب ضلع میں باضابطہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جو رام پور تھانہ انچارج کی قیادت میں ٹیم کام کرے گی اور ضلع کے مختلف تھانوں میں سرچ آپریشن چلا کر موٹر سائیکل برآمد کرنے کی کوشش کرے گی ۔ اس کے لیے باضابطہ ٹیم کو تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں تکنیکی طور پر بھی کئی سہولتیں دی گئی ہیں تاکہ انہیں کاروائی کرنے میں آسانی حاصل ہو۔