ETV Bharat / state

Imarat Shariah یکساں سول کوڈ معاملے کو لیکر امارت شرعیہ کی ٹیم عام لوگوں سے کریگی مشورہ

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 8:11 PM IST

گیا میں یونیفارم سول کوڈ کے معاملے کے پیش نظر امارت شرعیہ کی ٹیم گی یہاں پہنچ کر عام و خاص مسلمانوں سے تبادلہ خیال کرے گی۔ امارت شرعیہ کی ٹیم کی آمد کے پیش نظر شیرگھاٹی میں تیاریوں کو لیکر آج ایک نشست منعقد ہوئی۔

یکساں سول کوڈ معاملے کو لیکر امارت شرعیہ کی ٹیم عام لوگوں سے کریگی مشورہ

گیا: یکساں سول کوڈ معاملے کو لیکر پیر کے دن امارت شرعیہ پھلواری شریف, پٹنہ سے ایک ٹیم شیرگھاٹی کے دورہ پر آ رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی کے سکریٹری محمد علی نے بتایا کے ہفتہ کے دن شیرگھاٹی کے قریب بیدا گاؤں میں واقع جامعہ عربیہ تحفیظ القران میں ایک میٹنگ ہوئی۔اس میں امارت شرعیہ پٹنہ سے آ رہی ٹیم کا پروگرام کہاں, کب اور کیسے منعقد ہوگا۔ ان سب باتوں پر مشورہ کیا گیا۔

جبکہ مدرسہ کے مہتمم مولانا حذیفہ المظاہری نے بتایا کے میٹنگ میں موجود ائمہ مساجد, مدارس کے ذمہ داران و دیگر دانشوروں نے اتفاق راۓ سے یہ فیصلہ لیا کہ پیر کے دن سات بجے صبح سے مسجد حمزہ,حمزہ پور میں امارت شرعیہ کی ٹیم کا پروگرام کرایا جاۓگا.شیرگھاٹی سب ڈویزن کے سبھی نو بلاک حلقوں کے شہر,گاؤں و محلوں میں لوگوں تک اطلاع پہنچانے کے لئے الگ الگ لوگوں کو اسکی ذمہ واری سونپی گئی ہے تاکے اس اہم میٹنگ میں پورے سب ڈویزن حلقے سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ شامل ہو سکیں۔

معلوم ہو کے یکساں سول کوڈ کے بارے میں لاء کمیشن آف انڈیا نے 14جون2023ء کو اپنے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعہ عوام سے اور تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سے یکساں سول کوڈ کے تعلق سے رائے طلب کی ہے.رائے دہی کے لئے تیس دنوں کا وقت دیا ہے.14جولائی کومتعینہ تاریخ ختم ہوجائے گی۔اس لیے امارت شرعیہ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی آراء یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت میں وہاں پہونچے اور لوگ یکساں سول کوڈ کے خلاف بڑھ چڑھ کر اپنا اعتراض درج کرائیں۔اسی معاملے کو لیکر امارت شرعیہ کی ٹیم گھوم رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.