ETV Bharat / state

'کورونا کی رپورٹ جلد ملے گی'

کورونا وائرس کی جانچ کا عمل طویل ہے۔ اس کی رپورٹ آنے میں وقت لگتا ہے۔ لیکن آئی آئی آئی ٹی بھاگل پور نے دعوی کیا ہے کہ اب محض کچھ منٹوں میں کورونا کی رپورٹ مل سکتی ہے۔

کورونا کی رپورٹ جلد ملے گی
کورونا کی رپورٹ جلد ملے گی
author img

By

Published : May 17, 2020, 8:27 PM IST

انڈین انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھاگل پور نے دعوی کیا ہے کہ محض کچھ سیکنڈ میں کورونا وائرس کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ اس عمل میں کم خرچ بھی ہوگا اور طویل عمل سے آزادی ملے گی۔ اس تعلق سے آئی آئی آئی ٹی بھاگل پور کے ڈائریکٹر پروفیسر اروند چوبے نے بھارتی حکومت کے وزارت صحت سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اس کام میں بھاگل پور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ہسپتال نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ بھاگل پور کے آئی آئی آئی ٹی نے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے، جس کے ذریعے مریض کی ڈیجیٹل ایکس رے اور سٹی اسکین کی رپورٹ کی سافٹ کاپی کو سافٹ ویئر میں ڈالنے پر محض کچھ سیکنڈ میں کسی بھی مریض کی کورونا کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

سافٹ ویئر کی جانچ کے لیے ٹرپل آئی ٹی ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ مایا گنج میڈیکل ہسپتال کے مریض کی ڈیجیٹل ایس رے رپورٹ کو دیھکی اور جانچ کی۔ سافٹ ویئر میں 20 سیکینڈ میں 20 جانچ پوری ہو گئی۔ جلد ہی اور کئی دوسری پلیٹ کی جانچ کی جائے گی۔

پروفیسر اروند چوبے نے کہا کہ پہلی بار میں 20 مریضوں کی ڈیجیٹل ایکس رے رپورٹ ملی، تو اس کی جانچ کی گئی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی کئی دوسرے ایکس رے پلیٹ کی جانچ کی جائے گی، تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہاں کے حالات میں سافٹ ویئر کتنا سہی ثابت ہو پا رہا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ بھاگل پور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ہسپتال سے جو بھی مدد مانگی گئی وہ ملی۔

ایکس رے تکنیک پر آگے کام کرنے کے لیے آئی آئی آئی ٹی نے اپنا آئیڈیا انسانی وسائل کی وزارت کے پاس بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.