ETV Bharat / state

Sushil Modi targets Nitish Kumar نتیش کمار میں ہمت ہے تو سابق وزیر سدھاکر کو آر جے ڈی سے باہر کرائیں - نتیش کمار وزیر اعظم بننے کے لئے بے چین

بی جے پی ایم پی نے کہا کہ نتیش کمار نے جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ سے وزارتی عہدہ چھین لیا، لیکن وہ انہیں اپنے حلیف جماعت سے نہیں نکال پائیں گے۔‘Nitish Kumar desperate to become PM’

سشیل
سشیل
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:06 AM IST

پٹنہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ مہاگٹھ بندھن حکومت کی کڑوی سچائی بنانے والے سابق وزیر سدھاکر سنگھ کو راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سے باہر کرائیں۔‘Nitish Kumar desperate to become PM’

سموار کو جاری ایک بیان میں سشیل مودی نے کہا کہ سدھاکر سنگھ کا ریاستی حکومت میں وزراءکی حیثیت چپراسی سے بھی بدتر ہونے کا اندازہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بی جے پی حکومت میں تھی، وزیر اعلیٰ اپنی حدمیں رہتے تھے۔

بی جے پی ایم پی نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار نے جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ سے وزارتی عہدہ چھین لیا، لیکن وہ انہیں اپنے حلیف جماعت سے نہیں نکال پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار وزیر اعظم اور تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے زبردست دباو میں ہیں اس لیے وہ جگدانند اور سدھاکر سنگھ سے لوہا نہیں لے سکتے۔

سشیل مودی نے کہا کہ سدھاکر سنگھ نے مسٹر نتیش کمار کی سورگ میں جانے کی خواہش اور یہاں تک کہ ان کے ربڑ اسٹامپ وزراءکے بارے میں بھی کھل کر بات کی، لیکن جے ڈی یو قیادت خاموش رہی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم پر بھی نازیبا ریمارکس کر رہے ہیں وہ سدھاکر سنگھ کے خلاف کیوں نہیں بول پارہے ہیں۔

یواین آئی۔

مزید پڑھیں:سشیل مودی اپنا وجود کھوچکے ہیں: شکیل احمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.