ETV Bharat / state

Chirag Paswan مجھے بہار کا وزیراعلیٰ بننے کی خواہش نہیں، چراغ پاسوان - No desire to become Chief Minister

چراغ پاسوان نے زور دے کر کہا کہ بہار کے اقلیت، پچھڑا، قبائلی طبقہ پر جو ظلم و زیادتی ہوتی ہے اسے ختم کرنے کی میری شدید خواہش ہے، بہار حکومت کی پولس انتظامیہ اس وقت تماشائی بنی رہتی ہے جب غریب مجبور اور بے سہاروں پر ظلم و ستم ڈھائے جاتے ہیں۔ Chirag Paswan on Nitish Kumar

Chirag Paswan not interested CM Candidate

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 12:01 PM IST

پٹنہ، بہار : لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر و رکن پارلیمان چراغ پاسوان chirag paswan Lok Janshakti Party نے شہر کے رویندر بھون میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہار کا وزیر اعلیٰ بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، میری دلچسپی اس بات میں ہے کہ بہار کے اقلیت، پچھڑا، قبائلی طبقہ پر جو ظلم و زیادتی ہوتی ہے اسے ختم کر سکوں، بہار حکومت کی پولس انتظامیہ اس وقت تماشائی بنی رہتی ہے جب غریب مجبور اور بے سہاروں پر ظلم و ستم ڈھائے جاتے ہیں۔ I do not want to be the Chief Minister of Bihar Chirag Paswan

مجھے بہار کا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں چراغ پاسوان

انہوں نے کہا کہ آج بہار حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے. بہار میں جرائم پیشوں کا بول بالا ہے، یہاں جرائم کرنے والے باہر گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں، مگر پولس کچھ نہیں کر پاتی۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ آج بہار میں جرائم کرنے والے اس قدر بے لگام ہیں کہ دن دہاڑے پبلک پیلس میں گولیاں چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور نکل جاتے ہیں. یہ عظیم اتحاد حکومت میں جنتا راج نہیں بلکہ ڈبل جنگل راج ہے، پارٹی کوئی بھی ہو کرسی ایک ہی کی ہوتی ہے اور وہ نتیش کمار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بہار اس سے پہلے ایسا نہیں تھا، میں جب چاہوں بہار حکومت میں شامل ہو جاؤں اور یہاں بھی ہمارے چار پانچ لیڈران کو وزیر بنا دیا جائے. بس مجھے نتیش جی کے آگے جھکنا پڑے گا. رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے کہا کہ آج بہار میں کون سا راج قائم ہے یہ عوام کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے، نتیش کمار واحد ایسے شخص ہیں کہ اقتدار الٹ پلٹ ہو جائے مگر وزیر اعلیٰ کی کرسی پر وہی قابض رہتے ہیں۔

لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر و رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں اقتدار میں آنے سے قبل نتیش کمار نے ہی راشٹریہ جنتا دل کی حکومت کو جنگل راج کا خطاب دیا تھا آج وہ اسی جنگل راج کے ساتھ ہو گئے. ان کے کوئی اصول نہیں ہیں، جہاں کرسی ملی ساری چیزوں سے سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.