کالج کے اساتذہ ملازمین فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے وابستہ ڈگری کالج کے اہلکاروں کے ساتھ یونیورسیٹی انتظامیہ سوتیلہ رویہ اپنا رہی ہے۔ مسئلہ کے حل کے لیے کئی بار وائس چانسلر اور متعلقہ عہدیداروں سے بات کی گئی لیکن آج تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔
مدھے پورہ: معذوروں کے مسائل کو حل کر نے لیے کیمپ
اس کے علاوہ پوسٹ ٹیچنگ عملے کی سروس مستقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنا، زیر التواء گرانٹ کی تمام ادائیگیوں کے لیے ریاستی حکومت کو خط لکھنا، یونیورسٹی کام جیسے ٹیبلر ورک، امتحان کے نتائج اشاعت کے کام میں کالج کے اسسٹنٹ پرنسپل کو بھی لگایا جائے۔
اس موقع پر پروفیسر دیویندر پرساد یادو، پروفیسر لیلا کماری، پروفیسر کرن کماری، پروفیسر ارچنا کماری، پروفیسر رتناکر بھارتی، پروفیسر بجیندر مہتا، پروفیسر چندیشوری مہتا، پروفیسر سنجے کمار، پروفیسر گوپال پرساد یادو، چیت نارائن یادو، امیش یادو، رام کمار یادو، دنیش یادو، پروفیسر منوج بھٹنا گر، پروفیسر شیامل کمار سمیت دیگر موجود تھے۔