ETV Bharat / state

Holi Milan Conduct In University : دربھنگہ کی یونیورسٹی میں ہولی ملن تقریب کا انعقاد - جے ڈی یو طلباء یونین

دربھنگہ ضلع میں واقع جے ڈی یو یونیورسٹی میں طلباء یونین کی جانب سے سنیچر کے روز ہولی ملن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔ہولیملن کے موقع پر مختلف اقسام کے پھولوں سے ہولی کھیلی گئی۔

دربھنگہ کی یونیورسٹی میں ہولی ملن تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 4:39 PM IST

دربھنگہ کی یونیورسٹی میں ہولی ملن تقریب کا انعقاد

دربھنگہ: ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع میں واقع یونیورسٹی میں جے ڈی یو طلباء یونین کی جانب سے ہفتہ کے روز ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔ہولی ملن کے موقع پر مختلف اقسام کے پھولوں سے ہولی کھیلی گئی،لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

ڈاکٹر محمد امام الحق امام نے ہولی ملن پروگرام کی قیادت کی۔ہولی ملن تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے صدر مزمل رضا اعظمی نے کی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے کنٹرولر آنند کمار مشرا نے کہا کہ اس قسم کی تقریب محبت اور پیار کا پیغام ہے۔

ڈاکٹر محمد امام الحق امام نے کہا کہ ہولی ملن تقریب کا انعقاد کا مقصد بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ہمارے ملک میں گنگا جمنی تہذیب کی ایک مشال ہے۔اس کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

امہوں نے کہاکہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل کر ایک دوسرے کے تہواروں کو مناتے ہیں۔ تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح ہولی کے موقع پر ہمیں نفرت کو ختم کر کے محبت کے رنگوں کی ہولی کھیلنی چاہیے۔ ہمارے ملک کی ایک خوبصورت مشال بھی ہے۔انہوں نے سب کو ہولی اور سب برات کی بھی مبارکباد دی جو کہ باہمی بھائی چارے کا پرمسرت تہوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Migrant Laborers Attack in Tamil Nadu تمل ناڈو میں مہاجر مزدوروں پر حملے کا ویڈیو فرضی، بہار کی تحقیقاتی ٹیم کا انکشاف

انہوں نے امن اور محبت کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر آصف کمال نے کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے۔ آپس میں بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ غور طلب ہے کہ ہر سال ہولی کے موقع پر یونیورسٹی میں ہولی ملن تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس موقع پر شنکر کمار سنگھ، مادھو کمار سبھاش یادو، طالب علم جے ڈی یو کے خزانچی صدک حسین، درگانند کشواہا، دیپک اسٹار، دیپک جھا، دیپک یادو، سنتوش گوسوامی، آنند یادو، رنجیت پاسوان، شیوتوش کمار، کمار سوربھ، درگانند کشواہا، شنکر سنگھ، آصف کمار، آصف ، اجیت جھا، نشانت، ایم او بلال، امان، ایم او جمشید وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.