ETV Bharat / state

Hindu Youth Fasting In Ramadan امر دیپ ماہ رمضان کے روزے اہتمام کے ساتھ کیوں رکھ رہے ہیں - روزے کی فضیلت

ان دنوں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے۔ رمضان المبارک میں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ وہیں بہار کے گیا کا ایک ہندو نوجوان بھی گزشتہ 8 برس سے روزے رکھ رہا ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال پیش کرنے والے نوجوان کی ستائش کی جارہی ہے۔ آخر ایک ہندو نوجوان بڑے عقیدت و احترام سے روزہ کیوں رکھ رہا ہے، یہ جاننے کےلیے مکمل خبر پڑھیں۔۔۔

امردیپ ماہ رمضان کے روزے اہتمام کے ساتھ کیوں رکھ رہے ہیں

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 3:56 PM IST

گیا: بہار کے گیا میں ایک ہندو نوجوان امردیپ کمار تقربیاً 8 بر سے پورے عقیدت و احترام کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھتے ہیں۔ امردیپ کمار سنہا پورے اہتمام کے ساتھ سحری و افطار کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ مقدس ماہ کے آخری دہے کی طاق راتوں میں بھی رات بھر جاگتے ہیں۔ امردیپ کے مطابق 8 سال قبل جب وہ مشکل حالات میں تھے تو ان کے ایک مسلمان دوست نے انہیں رمضان کے روزے رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت سے پورے اہتمام کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔

امر دیپ کا کہنا ہیکہ جب ان کا خاندان مشکل میں تھا، اس وقت انہوں نے رمضان کے روزے رکھ کر دعا مانگی تھی تاہم ان کی دعا قبول ہوئی اور پریشانی دور ہوگئی۔ اس وقت سے وہ بڑے اہتمام سے روزہ رکھتے ہیں اور رمضان کے دوران زکواۃ اور فطرہ بھی ادا کرتے ہیں۔ وہیں وہ شب قدر کو پوری رات جاگتے ہیں۔ امردیپ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کر رہے ہیں جبکہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ امردیپ نے کہا کہ وہ نوراتری کے دنوں میں پورے یقین کے ساتھ درگا کی پوجا کرتے ہیں اور رمضان میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ہر مذہب پر یقین ہے۔ بہت سے مسلمان گھرانے بھی ایسے ہیں جو ہندو تہواروں میں شامل ہوتے ہیں۔ ملک بھر میں فرقہ وارانہ تناؤ کے درمیان امردیپ جیسے نوجوان سماج کے لیے ایک مثال ہے۔

مزید پڑھیں:MLC Qari Sohaib بہار سنی وقف بورڈ پر بھڑکے ایم ایل سی قاری صہیب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.