ETV Bharat / state

گنگا جمنی تہذیب : ہندو مسلم نے مل کر منایا تہوار - ایس ڈی پی او وصی احمد

بہار کے ضلع مدھے پورہ میں ہندؤں نے ساون کی آخری سومواری کی پوجا اور مسلمانوں نے عید الاضحیٰ پورے جوش و خروش سے مل کر منائی۔ جوآج بھی بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔

گنگا جمنی تہذیب : ہندو مسلم نے مل کر منایا تہوار
author img

By

Published : Aug 14, 2019, 7:30 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں عید الاضحیٰ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

مدھے پورہ میں جہاں ایک طرف مسلمانوں نے عید کی نماز پورے جوش و خروش کے ساتھ ادا کی وہیں دوسری طرف ہندو مذہب کے لوگوں نے ساون کی آخری سومواری کی پوجا کی رسم بھی انجام دی۔ عید کے دوسرے دن بھی حالات پر امن رہے۔

گنگا جمنی تہذیب : ہندو مسلم نے مل کر منایا تہوار

ایس ڈی پی او وصی احمد نے کا کہنا ہے کہ 'مدھے پورہ ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کی علامت رہا ہے، یہاں کے عام لوگ ہمیشہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے تہوار مناتے رہے ہیں ، جس کی آج بھی ایک بے حد خوبصورت تصویر دیکھنے کو ملی۔'

انہوں نے کہا کہ آج یہاں ایک طرف مسلم برادری کا تہوارتھا اور دوسری طرف ہندو برادری کی آخری سوموری پوجا، لیکن دونوں برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے کا احترام کرکے باہمی بھائی چارے کی مثال قائم کی۔

نمازیوں اور کانوریوں نے بھی ایک دوسرے کے مذہب کا خیال رکھتے ہوئے ایک ہی راستہ سے بنا کسی کو کوئی تکلیف پہنچائے جس بھائی چارکا نمونہ پیش کیا وہ لائق تعریف ہے۔

واضع رہے کہ اس برس مدھے پورہ میں ایک ہی دن عید الاضحیٰ اور ساون کی آخری سومواری پوجا تھی۔ جس کے مد نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری پہلے ہی سے کر لی گئی تھی۔

Intro:مدھے پورہ میں ہندو مسلم نے مل منایا تہوار، باہمی بھائی چارہ کادیا پیغامBody: مدھے پورہ (رضی الرحمن) ضلع بھر میں عید الاضحیٰ پورے جوش و خروس کے ساتھ منایا گیا۔ کہیں سے کوئی گڑبڑی کی خبر سننے کو نہیں ملی، تمام جگہوں پر جہاں ایک طرف مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کر جوش و خروس کے ساتھ پر امن ماحول میں عید الاضحیٰ منایا تو وہیں دوسری طرف ہندو مذہب کو لوگوں نے ساون کی آخری سومواری کی پوجا کیا۔
واضع ہو کہ اس بار ایک ہی عید الاضحیٰ اور ساون کی آخری سومواری پوجا تھا۔ جسکے مد نظر ضلع انتظامیہ کے جانب سے کسی بھی طرح کے حالات سے نپٹنے کے لئے پوری تیاری پہلے ہی کر لی گئی تھی۔ نظم و نسق کو قابو رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے جانب سے تحفظ کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ کافی تعداد میں سبھی چوک چوراہوں پر پولیس اہکاروں اور مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی تھی، وہیں کئی اہم جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے تھے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے لئے سب سے بڑی سر دردی ضلع ہےڈ کوارٹر تھا کیونکہ ضلع ہیڈکوارٹر کا عید سنہیشور مندر کی طرف جانے والی مین سڑک کے کنارے پر ہی واقع ہے جہاں ہےڈکوارٹر کے ہزاروں مسلمان ایک ساتھ اسی عید گاگاہ میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرتے ہیں ۔ جبکہ اسی راستے سے ساون کی آخری سومواری پوجا کرنے ہزاروں کی تعداد میں ہندو مذہب کے لوگ کانور لیکر سنہیشور مندر جاتے ہیں ۔ دونوں ایک ہی دن ہونے سے اس راستہ میں نمازیوں اور کانوریوں کی کافی بھیڑ کو ایک ساتھ گزار کر دونوں تہوار کو پر امن ماحول اختتام پذیر کرانا ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ بڑی سردردی ہونا لازمی تھا لیکن جس حقمت عملی کا ایس ڈی پی او وصی احمد اور ایس ڈی ایم ویرندا لال مظاہرہ کر پر امن ماحول میں دونوں تہواروں کا اختتام پذیر کروایا وہ قابل تعریف تھا۔ وہیں نمازیوں اور کانوریوں نے بھی ایک دوسرے کے مذہب کا خیال رکھتے ہوئے ایک ہی راستہ سے بنا کسی کو کوئی تکلیف پہنچائے جس بھائی چارکا نمونہ پیش کیا وہ لوگوں کے لئے سب حاصل کرنے کے لائق تھا۔
بہرحال کل ملا کر ضلع بھر میں امن و امان کے ساتھ دونوں مذہب کے لوگوں نے اپنا-اپنا تہوار منایا۔ ہیڈکوارٹر عید گاہ میں صبح 8بجے مدھے پورہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا مستقیم نے عید الضحی کی نماز پڑائی۔ اس سے قبل مولانا نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو قربانی کی فضیلت بیان کر آپس میں اتحاد کے ساتھ رہنے کی ہدایت دی۔
ڈی ایم اور ایس پی نے بھی عیدگاہوں، مندروں اور مساجد کا دورا کر حالات کا لیتے رہے جائزہ۔
ضلع کے ڈی ایم نویدیپ شکلا ، ایس پی سنجے کمار نے بھی شہر کے مذہبی مقامات کے آس پاس اپنی گاڑی سے معائنہ کرتے نظر آئے۔ تاکہ عقیدت مندوں اور عام لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی دوران ، اے ڈی ایم اپیندر کمار ، ایس ڈی ایم وریندا لال ، ایس ڈی پی او وصی احمد ، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر آریا گوتم ، سی او وریندر کمار جھا ، صدر تھانہ انچارج پرشانت کمار کے ہمراہ سٹی پولیس افسران اور دیگر سکیورٹی فورسس سڑکوں پر ہدایت جاری رکھے ہوئے تھے ، تاکہ عام عوام کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہو اورنہ کسی بھی فریق کے احساس کو تکلیف پہنچے۔
پر امن ماحول میں دونوں تہوار ٹکم ہونے پر
اے ڈی ایم اپیندر کمار نے بتایا کہ آج کا دن انوکھا تھا۔ ایک طرف ، ہندو تہوار کی سوموری کی وجہ سے ، کنوریا کی ہجوم بھولی ناتھ کو دیکھنے آئے ، جبکہ مسلم مذہب کے لوگ عیدگاہ پر جمع ہوکر عید کی نماز ادا کیئے۔ دونوں برادریوں کے لوگوں نے تہوار کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ منا کر بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے۔ ایس ڈی ایم وریندا لال نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ ہر حالات سے نپٹنے کے لئے پوری طرح تیار تھی۔ ہمارے پاس شہر کے کونے کونے پر شرپسند عناصر ، سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری تھی۔ لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، جس کے لئے دونوں مذہب کے لوگوں نے ہمارا پورا ساتھ دیا۔ ایس ڈی پی او وصی احمد نے کہا کہ مدھے پورہ ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کی علامت رہا ہے ، یہاں کے عام لوگ ہمیشہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے تہوار مناتے رہے ہیں ، جس کا آج بھی ایک بے حد خوبصورت تصویر دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں ایک طرف مسلم برادری کا تہوار تھا اور دوسری طرف ہندو برادری کی آخری سوموری پوجا ، لیکن دونوں برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے کا احترام کرکے باہمی بھائی چارے کی مثال قائم کی۔
Conclusion:1. 7 Visual of Madhepura Eidgaah
2. Byte- Vrindalal, SDM-Madhepura
3. Byte- Wasi Ahmad, SDPO Madhepura
4. Byte- Dhyani Yadav, Samajsevi
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.