ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع قاضی چک میں موجود حضرت ابد شاہ کی درگاہ سینکڑوں سالوں سے عقیدت کا مرکز رہی ہے۔ اور سب سے دلچسپ امر یہ ہے کہ حضرت ابد شاہ کےعقیدت مندوں میں مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم حضرات ہیں۔ جو بڑی تعداد میں درگاہ پر حاضری دیتے ہیں۔ ماتھا ٹیکتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔
ریتو کماری کی طرح ہی ویشنوی گپتا بہنیں بھی ہر ہفتہ یہاں آتی ہیں اور قبر پر ماتھا ٹیکتی ہیں اور دعا مانگتی ہیں۔ وشنوی گپتا بہنیں اسی محلہ میں رہتی ہیں۔ جن کا ماننا ہےکہ بابا نے ان کی ساری مرادیں پوری کی ہیں اور صرف یہی لوگ نہیں بلکہ ان کے آباؤ اجداد بھی بابا کے دربار میں حاضری لگاتے آیا کرتے تھے۔
ایسے ماحول میں جہاں سیاسی جماعتیں ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت کی بیج بونے کیلئے ہر پل کوشاں ہیں اور نفرت کا یہ زہر ہمارے جمہوری بھارت پر قدغن لگا رہا ہے۔ ویسے ماحول میں قاضی ابد شاہ کی درگاہ گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال پیش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
مرزا اسداللہ خان غالب کا 223 واں یوم پیدائش آج
مورخین کے مطابق 16ویں صدی عیسویں میں حضرت شہباز محمود بھاگلپوری کے داماد قاضی ابد شاہ یہاں کے قاضی ہوا کرتے تھے ان کی وفات 18ویں صدی عیسوی میں ہوئی اور ان کے ذریعہ تعمیر کردہ مسجد اور عمارتیں اب بھی موجود ہیں۔