وزیراعلی نے اس میٹنگ میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے افسروں کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے افسروں سے اس پر منگل سے ہی عمل کرنے کو بھی کہا۔
واضح رہے کہ داراحکومت پٹنہ میں 2.5 پی ایم کی سطح، 428 مائیکرو فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جو 90 مائیکرو فی کیوبک میٹر سے کافی زیادہ ہے۔ اس کو کم کرنے کے لیے وزیراعلی نے ایک میٹنگ کی اور سبھی افسروں کو آلودگی روکنے کے لیے سخت ہدایت دی ہے۔
اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جس میں وزیراعلی نے 15 برس پرانی گاڑیوں کے دارالحکومت کی سڑکوں پر چلنے پر روک لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔ سڑکوں پر آج سے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کی گاڑیوں کو کوڑا ڈھانک کر لے جانے کا بھی حکم دیا گیا۔ کنسٹرکشن والی جگہوں پر دھول کم پھیلے اس کا انتظام کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس علاوہ کوڑا کچرا نہیں جلانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی، چیف سکریٹری دیپک کمار کے علاوہ بہار آلودگی کنٹرول کونسل کے صدر اور افسران بھی شامل رہے۔