پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پارلیمانی انتخاب میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو انتخابی کاموں سے الگ رکھے جانے کے متعلق دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔
ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ جس دن ووٹنگ ہوتی ہیں اس روز کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا جاتا ہے ایسے میں اساتذہ کے انتخابی کاموں میں حصہ لینے سے درس و تدریس اور امتحانات متاثر نہیں ہوتے ہے۔
عدالت نے تمام معاملوں پر غور کرنے کے بعد اس مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔