ETV Bharat / state

Crop Insurance Scheme گیا میں گذشتہ برس فصل نقصان اسکیم کے تحت 3701 کسانوں کی مدد

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 11:17 AM IST

ضلع گیا میں سال 2022 میں فصل نقصان اسکیم کے تحت 3701 کسانوں کو معاوضہ دیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت جب فصل 33 فیصد نقصان ہوتا ہے تبھی معاوضے کی رقم دی جاتی ہے۔ Help of farmers in Gaya

گیا میں گزشتہ برس فصل نقصان اسکیم کے تحت 3701 کسانوں کی مدد

محکمہ زراعت گیا کے افسر سداما پرساد

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں گذشتہ برس فصل نقصان اسکیم کے تحت 3701 کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ضلع گیا محکمہ زراعت افسر کے مطابق گذشتہ مالی سال خشک زدہ اسکیم کے تحت کسانوں کے علاوہ کاشتکاری سے جڑے دوسرے افراد کی بھی مدد ہوئی ہے۔ ضلع گیا میں گذشتہ مالی برس میں کسانوں کو کافی نقصان ہوا تھا۔ محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق ضلع کے 225 گاؤں خشک زدہ قرار دیے گئے تھے۔ یہاں کسانوں کے ساتھ سبھی کنبوں کو مالی مدد پہنچائی گئی تھی۔ ہنگامی مدد کے طور پر فی فرد تین ہزار روپے دیے گئے تھے۔

ضلع کے 3701 کسانوں کو الگ سے رقم ملی تھی۔ دراصل قدرتی آفات کی حالت میں فصل کو نقصان پہنچتا ہے تو حکومت کی جانب سے کسانوں کو معاوضہ اسکیم کے تحت معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کی روشنی میں فصل کو 33 فیصد نقصان ہوتا ہے، تبھی معاوضے کی رقم دی جاتی ہے۔ ضلع زرعی افسر سداما پرساد نے بتایا کہ گرانٹ کی شرح مقرر ہے۔ اگر یہ سیراب علاقہ ہے تو وہاں 13500 فی ہیکٹیئر معاوضہ دیا جاتا ہے اور اگر وہ علاقہ غیرآبپاشی والا ہے تو وہاں پر 6800 فی ہیکٹیئر معاوضے کی رقم دی جاتی ہے اس اسکیم کا فائدہ ان کسانوں کو ہی صرف ملتا ہے جو محکمہ زراعت کے پورٹل ہررجسٹرڈ ہوتے ہیں، یہ ون ٹائم رجسٹریشن ہوتا ہے، ضلع گیا میں آٹھ لاکھ سے زیادہ کسان محکمہ زراعت کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ رجسٹریشن نمبر کے مطابق درخواست دی جاتی ہے اور اس کے بعد جانچ کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد معاوضے کی رقم کسانوں کے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔ اس برس کسانوں کو نئے مالی برس میں توقعات ہیں کہ قدرتی آفات سے فصل کو نقصان پہنچنے پر ان کی خاطر خواہ مدد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Agriculture Minister Abdul Sattar کسانوں کو جلد معاوضہ دینے کا کام شروع ہوگا

کسان تنزیل الرحمن خان نے کہا کہ 'ضلع میں چوبیس بلاکس ہیں تاہم زیادہ تر خشک زدہ تھے جس کی وجہ سے دھان کی فصل نہیں ہوسکی تھی۔ ان کسانوں کو زیادہ نقصان ہوا تھا جنہوں نے کسی طرح دھان کی فصل لگائی تاہم بارش کی وجہ سے وہ نہیں ہوسکی۔ کسانوں کو امید تھی کہ دس ہزار سے زیادہ فی ایکڑ معاوضے کی رقم ملے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کسانوں کو اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے مزید بہتر کام کرنے اور بجٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس رقم سے کچھ حد تک چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوا کیونکہ انہوں نے فوری طور پر دوسری فصل کے بیج بودیے۔ محکمہ زراعت کے افسر سداما پرساد نے کہا کہ چونکہ گذشتہ برس خشک سالی کا معاملہ تھا، اس لیے سبھی کی مدد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.