ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں مسلسل تین روز سے جاری موسلادھار بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
وہیں شہر سے لے کر گاؤں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، شہر میں کئی جگہ پانی کی وجہ سے نقل و حمل میں کافی دشواری ہو رہی ہے۔
گاؤں میں بارش کے سبب بجلی کی کٹوتی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ندیوں اور تالابوں کی آبی سطح میں اضافہ کے سبب سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
مقامی باشندے راجیو کمار نے بتایا کہ مسلسل تین دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔