پٹنہ: بہار میں مانسون جاتے جاتے مہربان ہو گیا ہے، ریاست کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی بجلی چمکنے کے ساتھ زبردست بارش ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے اور سڑکوں پر سناٹا چھا گیا ہے. بارش ہونے سے سرکاری و غیر سرکاری آفس اور اسکول کے طلبا و طالبات و دیگر ملازمت کرنے والے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ Heavy Rain and Alert in 16 Districts of Bihar
یہ بھی پڑھیں:
بتایا جارہا ہے کہ بگہا اور نیپال کے ترائی علاقے میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے گنڈک کی آبی سطح میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے، بالمیکی بیراج کے 16 گیٹ کھول دیے گئے ہیں، اس گنڈک ندی میں زبردست طغیانی ہے، گوپال گنج سمیت 6 اضلاع الرٹ پر ہیں۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک بہار میں زبردست بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے. جب کہ پوسٹ مانسون کا اثر ابھی بھی پورے بہار میں دیکھنے کو مل رہا ہے. ریاست میں فی الحال مشرق اور جنوب مشرق سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں. جس سے بارش مسلسل ہو رہی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک بہار کے 16 اضلاع میں بارش اور آسمانی بجلی کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے. جس اس بار بہار میں دیوالی اور چھٹ سے پہلے ٹھنڈ دستک دے سکتی ہے، گنڈک ندی میں 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، جو نشیبی علاقوں کے لیے آفت بن گیا ہے، گنڈک ندی کے ساتھ ساتھ بالمیکی نگر، ٹائگر ریزور کے کئی حصوں میں پانی بھرنے لگا ہے. جن اضلاع میں بھاری بارش اور بجلی چمکنے کو لیکر الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں روہتاس، کیمور، بکسر، سیوان، گوپال گنج، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، ویشالی، دربھنگہ، بیگو سرائے، لکھی سرائے، جموئی، سپول، ارریہ، کشن گنج اور پورنیہ شامل ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پوسٹ مانسون میں 14 میلی لیٹر تک بارش درج کی گئی ہے جس سے درجۂ حرارت میں گراوٹ جاری ہے. درجۂ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ ہی ہلکی ٹھنڈ کا احساس بھی شروع ہو گیا ہے. اکتوبر کے آخر تک درجۂ حرارت میں تیزی سے گراوٹ آئے گی اور بہار کے کئی حصوں میں ہلکی دھند بھی چھانے لگے گی۔