ETV Bharat / state

'صحت سے متعلق کوئی بہانہ کارگر نہیں' - Instructions for checking the health of polling agents

ضلع انتظامیہ نے ضلع میں دو روزہ میڈیکل کیمپ لگاکر تمام پولنگ ایجنٹز کی صحت سے متعلق جانچ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

'صحت سے متعلق کوئی بہانہ کارگر نہیں'
'صحت سے متعلق کوئی بہانہ کارگر نہیں'
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:22 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولنگ کے لئے تعینات کئے گئے پولنگ ایجنٹوں نے صحت سے متعلق انتظامیہ میں چھٹی کے لئے عرضی داخل کی تھی۔

اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے تمام پولنگ ایجنٹز کی صحت سے متعلق جانچ کی اور سول سرجن کی ہدایت پر جانچ کیمپ کا اہتمام بھی کیا ۔

ویڈیو

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں سرکاری ملازمین کی پولنگ بوتھ پر ڈیوٹی لگائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق ضلع انتظامیہ میں عرضی داخل کرتے ہوئے چھٹی کا مطالبہ کیا۔

اسی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ضلع میں دو روزہ میڈیکل کیمپ لگاکر تمام پولنگ ایجنٹوں کے صحت جانچ کرنے کی ہدایات دی ہے۔

اس کے بعد آج بینک کے نو ملازمین، محکمہ تعلیم کے 58 اور دوسرے محکموں کے 28 اہلکاروں کی میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے طبی جانچ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.