ETV Bharat / state

Hazrat Makhdoom Ashraf Astana مخدوم درویش اشرف کا آستانہ تہذیبی اور معاشرتی یکجہتی کا علمبردار - صوفی سنت اور فقیروں کی مراقبہ

ضلع گیا کے تہذیبی اور معاشرتی ارتقا میں مخدوم درویش اشرف کے آستانے کا بھی تعاون ہے یہاں سے ہندوستانی ثقافت اور صوفی ازم کے روایتی طور طریقوں سے امن و امان کی گنگا بہتی ہے بلاتفریق پونے چھ سو برسوں سے عقیدت مندوں کی آمد ہے اور یہ خانقاہ بھی قدامت اور فیضان کے لئے ملک کی دوسری خانقاہوں کی طرح ہی بہت مشہور ہے۔

مخدوم درویش اشرف کا آستانہ تہذیبی اور معاشرتی یکجہتی کا علمبردار

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 6:01 PM IST

مخدوم درویش اشرف کا آستانہ تہذیبی اور معاشرتی یکجہتی کا علمبردار

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی سرزمین امن کا گہوارہ ہونے کے ساتھ صوفی سنت اور فقیروں کی مراقبہ کی جگہ رہی ہے. یہاں پائے کے بزرگوں اور صوفیوں کا مسکن یعنی کہ انکا آستانہ ہے. گیا شہر سے قریب آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر بیتھو گاؤں ہے جہاں مخدوم درویش اشرف رحمة اللہ علیہ کا آستانہ ہے۔ اس آستانے کی تاریخ پونے چھ سو برس قدیم ہے۔ اس آستانے کی صدیوں پرانی روایت حاجت مندوں ، غریب وبے سہارا و بے مددگار کی مدد،غریب یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ آستانے سے سیاسی جماعتوں کی بھی وابستگی کا اظہار رہا ہے۔

آستانہ کے سجادہ نشیں حضرت سید انجنیئر سید ارباب اشرف بتاتے ہیں کہ حضرت 847ھ میں خانقاہ درویشیہ اشرفیہ کی بنیادرکھی تھی۔سماج برائیوں اور توہم پرستی اور جہالت میں ڈوبا ہوا تھا تو اسوقت حضرت درویش اشرف کی آمد اترپردیش کے کچھوچھہ شریف سے ہوئی تھی۔ یہاں معاشرے میں یکجہتی پیار اور تعلیم کا سلسلہ جاری کیا۔حضرت نے اپنی تعلیمات سے انسانیت کا درس پڑھایا۔ یہاں اس آستانے پر معاشرے کے ہرطبقے کے عام وخاص پہنچتے ہیں۔ یہاں مذہبی روادی کا بہترین پیغام دیا جاتا ہے۔ اس آستانے کو بڑے دانشور اسکالر اور بڑے عہدے پر فائز حکومت کے نمائندوں نے گنگاجمنی تہذیب کی مثال بتائی ہے۔

یہاں موجود عقیدت مندوں بالخصو متین عالم اور محمد شہزاد نے بتایا کہ نفسیاتی دباؤ میں رہنے والے افراد کی ہردن سینکڑوں کی تعداد پہنچتی ہے۔ بلا تفریق سبھی کی حاضری ہوتی ہے۔ وہ اپنی مرادوں کا اظہار آستانہ عالیہ پر کرتے ہیں۔ ایک ہندو خاتون آرتی دیوی نے کہاکہ وہ برسوں سے یہاں پہنچ کر اپنی عقیدت کااظہار کرتی ہیں ہندو مسلم کی بات نہیں ہے۔ صوفیوں کے آستانے پر وہی آتا ہے۔ جس کو اس پر اعتماد اور عقیدت ہوتی ہے چونکہ انہیں اور انکے اہل خانہ کو بے پناہ عقیدت ہے اس لئے وہ یہاں پہنچتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Bitho Sharif Dargah Urs گیا میں مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر دو مارچ سے عرس کا اہتمام

حضرت مخدوم درویش اشرف کے نام سے اس وقت کے راجہ بتھرا نے سینکڑوں ایکڑ زمین کا حکم نامہ دیا۔ آج بھی خانقاہ کے ماتحت کافی املاک ہے آستانہ قریب سات ایکڑ پر بناہوا ہے یہاں سو روم کا ایک مسافر خانہ بھی ہے جہاں یہاں آنے والے دوردراز کے عقیدت مند قیام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت مخدوم درویش اشرف کے ذریعہ بنائی گئی مسجد بھی آباد ہے جبکہ حضرت مخدوم درویش اپنے زمانے میں جس جگہ پر عبادت وریاضت کے ساتھ تعلیمات میں وقت گزار تے تھے۔ آج اسی جگہ پر وسیع آستانہ ہے آستانہ وقف بورڈ پٹنہ بہار سے رجسٹرڈ ہے اور رجسٹرڈ بائی لاز کے مطابق یہاں کا متولی وہی ہوگا۔ جو یہاں کا سجادہ نشیں ہوگا موجودہ سجادہ نشیں سید ارباب اشرف ہیں اور وہ پیشہ سے ایک انجنیئر بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.